امیر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ارب پتی افراد کی تعداد دنیا میں اس سال تقریباً ایک ہزار ہو گئی ہے، جو پچھلے سال کی نسبت پینتیس فیصد زیادہ ہے۔ امریکی جریدے ’فوربز‘ کی طرف سے جاری کردہ ارب پتیوں کی تازہ فہرست میں اب 946 افراد شامل ہیں اور ان کی دولت کی کل مالیت ساڑھے تین ٹریلین ڈالر ہے۔ ارب پتی افراد کی تعداد گزشتہ برس 793 تھی، جس کا مطلب ہے ایک سال کے عرصہ میں ارب پتی افراد کے کلب میں 153 ارکان کا اضافہ ہوا ہے۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 56 ارب ڈالر مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ وہ پچھلے تیرہ سال سے دنیا کے ارب پتی افراد میں سر فہرست ہیں۔ فوربز نے دولت اور دولتمند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ اشیاء اور جائیداد کی قیمتوں میں تیزی اور حصص کے مضبوط کاروبار کو قرار دیا ہے۔ جریدے کے ایڈیٹر انچیف سٹیو فوربز کا کہنا ہے کہ پچھلے (نائن الیون کے بعد) پانچ سال میں ہلچل اور تصادم کی کیفیت کے باوجود حقیقی معنوں میں دنیا کی معیشت میں پچیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ’دنیا کی تاریخ میں کبھی ایسا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا‘۔ جہاں ارب پتیوں کی تعداد میں اضافے ہو رہا ہے وہاں دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی دولت میں اضافہ کی رفتار سست پڑتی نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ سال ان کی دولت میں صرف دو ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر سرمایہ کاری کے ’گرُو‘ کے طور پر پہنچانے جانے والے وارن بفٹ ہیں، جن کی دولت کی مالیت 52 ارب ڈالر ہے۔ وارن بفٹ کی دولت میں گزشتہ ایک سال کے دوران 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ میکسیکو سے تعلق رکھنے والے کارلوس سلِم 49 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ کارلوس ٹیلی کام کے کاروبار میں ایک بڑا نام ہیں اور ان کی دولت میں گزشتہ سال 19 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ جہاں امیر ترین افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے وہیں ان کی وجہ سے ارب پتی افراد کے حامل نئے ممالک بھی سامنے آئے ہیں۔ فوربز کی فہرست میں اب ایسے ممالک کی تعداد 53 ہے۔ سربیا اور رومانیہ ان ممالک میں نیا اضافہ ہیں۔ بھارت کے لکشمی میتل 25 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ان کے ہم وطن مکیش امبانی (18.5 ارب ڈالر) چودھویں اور انیل امبانی (14.8 ارب ڈالر) اٹھارویں نمبر پر ہیں۔ فوربز کے مطابق بھارت کے چالیس امیر ترین افرا کے کل اثاثوں کی مالیت 170 ارب ڈالر جبکہ چین کے چالیس امیر ترین افراد کے کل اثاثوں کی مالیت 38 ارب ڈالر ہے۔ بھارت میں ارب پتی افراد کی تعداد 36 جبکہ چین میں 15 ہے۔ |
اسی بارے میں دنیائےفن کی ’امیرترین خاتون‘ 20 January, 2007 | آس پاس سینتیس ارب ڈالر کا عطیہ26 June, 2006 | آس پاس امیر ترین برطانوی ایشیائی نوجوان17 October, 2006 | آس پاس دنیا کے دس امیر ترین حکمران05 May, 2006 | آس پاس بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||