سینتیس ارب ڈالر کا عطیہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا کے دوسرے نمبر پر امیر ترین آدمی وارن بفیٹ نے اپنی دولت کا پچاسی فیصد خیراتی کاموں کے لیئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ سینتیس ارب ڈالر خیرات کرنے والے ہیں جن میں زیادہ تر امیر ترین شخص بل گیٹس کے خیراتی ادارے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کو جائیں گے۔ وارن بفیٹ اپنی فرم بیرکشائر ہیتھوے کے دس ملین حصص بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کو دیں گے۔ ایک بیان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس نے کہا ہے کہ وہ اس امداد سے حیران رہ گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکہ میں دیا جانے والا سے بڑا ’خیراتی تحفہ‘ ہے۔ فوربز میگزین کے مطابق وارن بفیٹ کے اثاثوں کا تخمینہ چوالیس ارب ڈالر ہے۔ وارن بفیٹ کو ’اوریکل آف اوکلاہاما‘ کہا جاتا ہے کیونکہ وہ کاروبار میں سرمائے لگانے میں بڑے کامیاب رہے ہیں۔ وارن بفیٹ نے جو بل گیٹس کے ساتھ برج کھیلتے ہیں کہا ہے کہ انہوں نے اس خیراتی ادارے کا انتخاب اس کا کام دیکھ کر کیا ہے۔ | اسی بارے میں ’مندر نہیں بناتے، مدد کرتے ہیں‘11 January, 2005 | آس پاس سعودی عرب میں بتیس ملین ڈالر جمع 23 October, 2005 | آس پاس ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا03 March, 2004 | پاکستان زلزلے نے سولین قوت کو بیدار کردیا14 November, 2005 | آس پاس امریکہ میں اسلامیات: پاکستانی جوڑے کا عطیہ24 September, 2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||