سعودی عرب میں بتیس ملین ڈالر جمع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زلزلہ زدگان کے لیے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی طرف سے شروع کی جانی والی چندہ مہم کے تحت اتوار کی صبح تک 32.2 امریکی ڈالر (121 ملین ریال ) جمع کیے جا چکے ہیں۔ شاہ عبداللہ نے ذاتی طور پر دس ملین ریال کے عطیے کا اعلان کر کے اس مہم کا آغاز کیا تھا۔اس عطیے سے شروع ہونے والی خیراتی مہم کا بندوبست سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی ’العریبیہ‘ اور ایک دوسرے چینل ’سعودی ٹی وی‘ نے مشترکہ طور پر کیا۔ اطلاعات کے مطابق مہم کے آغاز ہونے کے پہلے ڈیڑھ گھنٹے کے اند اندر تیس ملین ڈالر جمع ہوئے۔ اس دوران سعودی شہری اور ملک میں رہنے والےغیرملکی ریاض میں واقع پرنس فیصل سٹیڈیم میں قائم کیے گئے مرکز میں جوق در جوق آئے اور کیش، زیورات اور دوسری قیمتی اشیاء جمع کرائیں۔ ٹیلی ویژن پر سعودی نوجوانوں نے بڑی امداد دینے لینے والے لوگوں کے نام بتائے۔ اسی طرح تیل کی مشہور کمپنی’سعودی ارامکو‘ نے ستر لاکھ ریال کا عطیہ دیا۔ ٹی وی پروگرام کے میزبان نے یہ اعلان بھی کیا کہ ایک کاروباری شخصیت گذشتہ ہفتے کو مہم کے آغاز پر ملک کے تمام علاقوں میں مقامی حکومتوں کو چندہ جمع کرنے کے لیے انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ وزیر داخلہ شہزادہ نائف کومہم کا انچارج مقرر کیا گیا تھا۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر عبدالعزیز مرزا نےزلزلہ زدگان کے لیے ملک گیر چندہ مہم کا اہتمام کرنے پر سعودی فرمانروا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||