BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 October, 2005, 13:08 GMT 18:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زلزلہ: امدادی پیکج کا اعلان

زلزلہ متاثرین کے لیے سعودی امداد
زلزلہ متاثرین کے لیے سعودی امداد کو بارش سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سعودی عرب نے پاکستان اور کشمیر میں زلزلہ سے متاثر لوگوں کے لیے 133 ملین ڈالر (500 ملین ریال) کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب نے امداد کے اعلان کرنے کے علاوہ ملک میں زلزلہ سے متاثرین کے لیے چندہ جمع کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

سعودی عرب نے کہا ہے کہ یہ امداد اور پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں زلزلہ سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے خرچ کی جائے گی۔

سعودی امداد علاقے میں تباہ ہونے والے سکول، ہسپتال، عمارتیں اور سڑکیں بنانے پر خرچ کی جائے گی۔

شاہ عبداللہ نے سعودی وزیر خزانہ کو حکم دیا کہ سعودی خزانے سے یہ امداد جاری کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔

اس سے پہلے سعودی عرب نے پاکستان میں زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کو امداد پہنچانے کے لیے فضائی رابطوں کے نظام کو بہتر کرنے کے اقدامات کیے تھے تاکہ متاثرین کو بر وقت امداد پہنچائی جائے۔

کئی سعودی طیارے متاثرین کے لیے امداد لے کے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

سعودی عرب میں چندہ جمع کرنے پر پابندیوں کے باوجود حکومت نے پاکستان میں زلزلہ سے متاثرین کی امداد کے لیے اجازت دی ہے۔

سعودی عرب نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پچاس بستروں کا ایک ہسپتال قائم کیاہے۔

کویت نے دس کروڑ امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ کویت نے کہا کہ پانچ کروڑ ڈالر کی امدادی اشیا روانہ کرے گا جبکہ پانچ کروڑ ڈالر بحالی کے کاموں میں مدد کے لیے دے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد