دنیائےفن کی ’امیرترین خاتون‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ٹاک شو کی مشہور میزبان اوپرا ونفری فن کی دنیا کی ’امیر ترین ِخاتون‘ ہیں۔ بزنس میگزین فوربز کے ایک سروے کے مطابق اوپرا کے پاس 1.5 ارب ڈالر کی مالیت کے اثاثے ہیں جو انہوں نے ٹی وی ، ریڈیو اور میگزین سے کمائے ہیں۔ ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ ایک ارب ڈالر کی مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں ۔تیسرے نمبر پر مارتھا سٹیورٹ ، پاپ سٹار میڈونا اور گلوکارہ سلن ڈیون ہیں۔ فن کی دنیا میں 21 امیر ترین خواتین کی ابتدائی فہرست بنانے کے لیے میگزین نے موسیقی، ٹیلی ویژن اور پبلشنگ کی صنعت میں سرگرم لوگوں کو شامل کیا۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ان میں ماریا کیری اور جینٹ جیکسن بھی شامل ہیں ۔ جولیا رابٹ کو صف اول کی اداکاراؤں میں شمار کیا گیا جن کی آمدنی 140 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔نویں اور دسویں نمبر پر جینیفر لوپیز اور اور جینیفر ائنسٹن ہیں سابق چائلڈ اسٹار اور جڑواں بہنیں میری کیٹ اور ایشلی اوسلن کامیاب ترین اداکاراؤں میں شمار کی گئی ہیں اور دولت مندوں کی فہرست میں ان کا گیارہواں نمبر ہے۔ | اسی بارے میں ڈیکیپریو کو بہترین اداکار کا ایوارڈ17 January, 2005 | فن فنکار جولیا روبرٹس کے لئے ’عوامی ایوارڈ‘12 January, 2004 | فن فنکار جولیا روبرٹس ماں بننے والی ہیں31 December, 2006 | فن فنکار میرا نائر کی نئی فلم ’وینیٹی فیئر‘06 September, 2004 | فن فنکار ’آؤ مل کرغربت کو ماضی بنا دیں‘07 July, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||