BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 March, 2005, 02:42 GMT 07:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بل گیٹس نمبر ون، بھارتی نمبر تین
 لکشمی متل
ہندوستان شہری لکشمی متل دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس آج بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

فوربز ہر سال ارب پتی آدمیوں کی لسٹ جاری کرتا ہے۔ 691 ارب پتیوں میں 388 ایسے لوگ ہیں جو سیلف میڈ ہیں اور ان میں سے اٹھارہ ایسے ہیں جو سکول کی تعلیم بھی مکمل نہیں کر سکے تھے۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس گیارہویں سال بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز برابر رکھے ہوئے ہیں۔ بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت چھیالیس ارب ڈالر ہے۔

سٹاک ایکسچیج میں کاروبار کرنے والے وارن بفے سرمایہ کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ وارن بفے کے اثاثوں کی مالیت چوالیس ارب ڈالر ہے۔

امیر افراد کی فہرست میں تیسرا نام بھارتی باشندے لکشمی متل کا ہے جو لوہے کا کاروبار کرتے ہیں۔ لکشمی متل کے اثاثے 25 ارب ڈالر کے برابر ہیں۔

لکشمی متل امارت کی سیڑھیاں بہت ہی تیزی سے پھلانگ رہا ہے۔ پچھلے سال ’سٹیل کا بادشاہ‘ لکشمی متل کو 6.2 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ہندوستان کا دوسرا امیر ترین شخص جانا جاتا تھا۔ اور ایک سال میں ان کے اثاثوں میں اٹھارہ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

لکشمی مِتل دنیا کے سب سے بڑے سٹیل بنانے والے ادارے ایل این ایم کے سربراہ ہیں جس کی شاخیں دنیا کے بارہ ممالک میں پھیلی ہوئی ہیں۔

فوربز میگزین کے مطابق اس وقت دنیا میں 691 ارب ہیں اور ان میں اکثریت امریکیوں کی ہے۔ ارب پتیوں میں 68 خواتین بھی ہیں۔

اٹلی کے وزیر اعظم برلسکونی بھی ارب پتیوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔ برلسکونی کا نام ارب پتیوں کی لسٹ میں پچیسویں نمبر پر ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد