BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 February, 2004, 09:58 GMT 14:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سو ارب پتیوں میں سے چار ہندوستانی
اعظم پریمجی
مسکراہٹ کی ٹھوس وجہ موجود ہے
امریکی جریدے فوربز کے مطابق دنیا کے ایک سو سب سے زیادہ امیر آدمیوں میں سے چار کا تعلق ہندوستان سے ہے۔

فوربز کی ارب پتی آدمیوں کی اٹھارویں لسٹ کے مطابق مائکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اس سال بھی 46.06 ارب ڈالر کے اثاثوں کی مالیت کے ساتھ اول نمبر پر رہے۔

ہندوستان کے اعظم پریمجی جو کے سافٹ ویئر کمپنی وپرو کے چیئرمین ہیں 6.7 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ بدستور ہندوستان کے سب سے امیر آدمی کے درجے پر رہے۔ دنیا میں ان کا نمبر اٹھاونواں رہا۔

سٹیل کے ’بادشاہ‘ لکشمی مِٹل 6.2 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے امیر ترین ہندوستانی کہلائے۔ دنیا کے کل 587 ارب پتیوں میں ان کا نمبر باسٹھواں ہے۔

تریپن سالہ مِٹل دنیا کے سب سے بڑے سٹیل بنانے والے ادارے ایل این ایم کے سربراہ ہیں جس کی شاخیں دنیا کے بارہ ممالک میں پھیلی ہوئی ہیں۔

ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ انیل اور مکیش انبانی جو کے دونوں بھائی ہیں اس سال ارب پتیوں کی فہرست میں پینسٹھویں نمبر پر رہے۔ 2003 میں ان کا نمبر ایک سو تیئسواں تھا۔

لکشمی مِٹل
دوسرے امیر ترین ہندوستانی

گزشتہ سال کے مقابلے میں انبانی بھائیوں کے اثاثے دوگنے بڑھ چکے ہیں۔ گزشتہ سال یہ 2.8 ارب ڈالر تھے جبکہ اب ان کی مالیت 6 ارب ڈالر ہے۔

ارب پتی گروپ میں آنے والے دو نئے ہندوستانی بھارتی گروپ کے سنیل مِٹل اور سٹرلائٹ انڈسٹریز کے انیل اگروال ہیں۔

سنیل مِٹل 2.7 ارب ڈالر کے ساتھ ایک سو چھیاسویں نمبر پر اور انیل اگروال ایک ارب ڈالر کے ساتھ پانچ سو باونویں نمبر پر ہیں۔

ادتیا برلا گروپ کے کمار منگنگلم 36 سال کی عمر میں سب سے نوجوان ہندوستانی ارب پتی بن گئے ہیں۔ ان کا نمبر ایک سو سینتالیسواں ہے۔

ادی گودریج 2.2 ارب ڈالر کے ساتھ دو سو ستترویں نمبر پر ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد