BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 October, 2006, 16:31 GMT 21:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امیر ترین برطانوی ایشیائی نوجوان
روی گیلت کا کہنا ہے کہ ملین پاؤنڈ کمانا کوئی مشکل کام نہیں
روی گیلت کا کہنا ہے کہ ملین پاؤنڈ کمانا کوئی مشکل کام نہیں۔ انہوں نے ایک نائٹ کلب میں کام کرکے 18 سال کی عمر ہی میں اپنی زندگی کے پہلے ایک ملین پاؤنڈ کما لیئے تھے۔

روی کے لیئے کاروبار کی اہمیت ہمیشہ تعلیم سے زیاد ہ رہی، یہی وجہ تھی کہ کم عمری میں ہی انہوں نے سکول چھوڑ یا تھا لیکن انہیں اس کا کوئی غم نہیں۔

23 سالہ روی برطانیہ کے ان کم عمر ’کروڑ پتی‘ افراد میں سے ہیں جنہوں نے خود محنت کرکے پیسہ کمایا ہے۔

نائٹ کلب پروموٹر ہونے کے ساتھ ساتھ روی مختلف کمپنیوں کو انٹرنیٹ آفس سروس بھی فراہم کرتے ہیں۔

روی کہتے ہیں کہ پیسہ کی اہمیت ان لوگوں کی نظر میں زیاہ ہوتی ہے جن کے پاس یہ نہ ہو۔ ان کا خیال ہے کہ دیگر نوجوان ان کے نقش قدم پر چل سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے ’اگر آپ مستقل مزاجی اور دھیان سے کام لیں تو کاروبار سے ملین پاؤنڈ کمانا کچھ مشکل نہیں‘۔

سرے یونیورسٹی کی ایک ماہر سپندر دھلیوال کا کہنا ہے کہ آج کے کاروباری نوجوانوں کا مزاج سے یہاں آنے والے پہلی نسل کے جنوبی ایشیائی افراد سے بالکل مختلف ہے۔ ’یہ نوجوان اپنی برادریوں سے باہر روابط قائم کرنے میں یقین رکھتےہیں اور مشورے کے لیئے اپنے خاندان یا دوستوں سے باہر کے افراد پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں اور ان کے کام کرنے کا طریقہ کار بھی بالکل مختلف ہے‘۔

وہ کہتی ہیں ’یہ نوجوان زیادہ محنت کرنے پر مہارت اور عقل کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں اور وقت کی اہمیت سے واقف ہیں‘۔

طرز زندگی کا فرق
پہلے کی نسلوں نے بڑی قربانیاں دیں لیکن وہ کبھی بھی اپنے لباس پر زیادہ خرچ نہیں کرتے تھی ’بلکہ وہ تو کبھی ٹیکسی بھی نہیں استعمال کرتے تھے
نتاشا

چھبیس سالہ نتاشا بھی کروڑ پتی بننے کی خواہشمند ہیں۔ وہ توانائی سے متعلق ایک کمپنی سے وابستہ ہیں اور دن میں پندرہ گھنٹے کام کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے دوستوں میں کوئی بھی اتنی محنت نہیں کرتا۔

روی اور نتاشا کا کہنا ہے کہ محنت کا پھل ضرور ملتا ہے۔

ان امیر نوجوانوں کے رہن سہن سے بھی ان کی امارت کی جھلک ملتی ہے۔ نتاشا کو ڈیزائنر کپڑوں کا بے حد شوق ہے جبکہ روی لندن فیلڈز میں پانچ لاکھ پاؤنڈ مالیت کے گھر میں رہتےہیں۔

دھلیوال کہتی ہیں کہ ان نوجوانوں سے پہلے کی نسل اس طرح کے طرز زندگی پر یقین نہیں رکھتی تھی۔ ان کے کاروبار کا مقصد محض گزارہ کرنا ہوتا تھا۔

نتاشا کہتی ہیں کہ ان سے پہلے کی نسلوں نے بڑی قربانیاں دیں لیکن وہ کبھی بھی اپنے لباس پر زیادہ خرچ نہیں کرتے تھی ’بلکہ وہ تو کبھی ٹیکسی بھی نہیں استعمال کرتے تھے‘۔

دھلیوال کا کہنا ہے کہ نئی نسل کے نوجوان اپنی دولت کی نمائش پر یقین رکھتے ہیں۔ ’اس ثقافت کا سب سے بدترین پہلو یہی ہے کہ یہ لوگ دوسروں کو دکھانا چاہتے ہیں‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد