برطانیہ: ایڈیٹر پر ہیکنگ کا الزام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیوز آف دی ورلڈ کے رائل ایڈیٹر، رائل فیملی کے ملازمین کے موبائل فون ہیک کرنے کے الزام میں عدالت میں حاضر ہوئے ہیں ۔ اڑتالیس سالہ کلائیو گڈمین اور پینتیس سالہ گلین ملکئیر ان الزامات کا سامنا کرنے کے لئے سٹی آف ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔ ان دونوں پر وائس میل کے پیغامات کو چوری کرنے کی سازش اور آٹھ وائس میل کے پیغامات کوجعل سازی سے سننے کا الزام ہے۔ وہ دونوں انتیس نومبر تک ضمانت پر رہا کر دیے گئے ہیں۔گڈمین کو اخبار ’نیوز آف دی ورلڈ‘ کی ملازمت سے ہٹا دیا گیا ہے اور انھیں عدالت میں صرف اپنا نام، عمر اور ایڈریس بتانے کے لئے کہا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جج نے بتایا کہ ان کا کیس اولڈ بیلے کو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں ملکہ حسن برطانیہ کے نئے عزائم 19 July, 2006 | پاکستان ’شدت پسندی غیر منصفانہ معاشرے کی عکاسی‘12 August, 2006 | صفحۂ اول مذہبی اور نسلی بنیادوں پر چیکنگ؟16 August, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||