’ دارالامراء بھی منتخب ہو‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کی پارلیمان کے ایوان زیریں یا دارالعوام نے ایوان بالا یا دارالامراء میں نامزدگیوں اور موروثی نسشتوں کی جگہ انتخاب کرانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ برطانیہ کے دارلامراء کے ارکان کو یا تو نامزد کیا جاتا ہے یا کچھ امراء کو یہ ایوان بالا کی رکنیت ورثہ میں ملتی ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ایوان زیریں میں منظور کی جانے والی تجویز برطانوی آئین میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔ آئین میں اس مجوزہ اصلاح کرنے کے لیے کافی مرحلے باقی ہیں۔ اس مجوزہ اصلاح کو دارلامراء میں بھی منظوری کے لیے پیش کیا جانا ہوگا جہاں بہت سے اراکین اس تجویز کے خلاف ووٹ دیں گے۔ تاہم اس اصلاح پر آخری فیصلہ حکومت کو کرنا ہوگا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ انتخاب کے ذریعے وجود میں آنے والا ایوان بالا ، ایوان زیریں کی روائتی بالادستی کے لیے ایک چیلنج بن جائے گا۔ | اسی بارے میں برطانوی پارلیمان کی 790 سالہ تاریخ12 April, 2005 | آس پاس دہشتگردی: نئے قانون کا بل منظور16 February, 2006 | آس پاس سیاسی جماعتوں کے خفیہ قرضے بند20 March, 2006 | آس پاس جلباب کے خلاف فیصلہ23 March, 2006 | آس پاس بلیئر مخالفین کے سامنے ڈٹ گئے08 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||