BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 May, 2006, 14:36 GMT 19:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلیئر مخالفین کے سامنے ڈٹ گئے
گورڈن براؤن اور بلیئر
گورڈن براؤن لیبر پارٹی کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: بلیئر
برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ’ٹائم ٹیبل‘ دینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے حکومتی نظام مفلوج ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے والے اگلے شخص کو مناسب وقت دیں گے کہ وہ اپنے آپ کو اس عہدے کے لیئے صحیح طور پر تیار کرلے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو انہیں دستبردار ہونے کے لیئے کہہ رہے ہیں وہ پارٹی کی پالیسی کو بالکل مخالف سمت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر کوئی بیان نہیں دیا کہ انہوں نے گورڈن براؤن کے ساتھ اگلے وزیر اعظم کی تقرری پر بات کی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ گورڈن براؤن لیبر پارٹی کو موجودہ سمت ہی میں آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ اگرچہ ٹونی بلیئر پر اقتدار چھوڑنے کے لیئے دباؤ بڑھتا جار ہا ہے تاہم انہوں نے کابینہ میں اہم تبدیلیاں کر کے یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ اقتدار سے فوری طور پر الگ نہیں ہوں گے۔

بلیئر نے کہا کہ یہ قیاس آرائیاں بالکل جھوٹ پر مبنی ہیں کہ ایران کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ اختلافات کے باعث جیک سٹرا کو ان کے عہدے سے ہٹا یا جارہا ہے۔

کہا جارہا تھا کہ جیک سٹرا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت کی تھی جس کے باعث ان کا عہدہ تبدیل کردیا گیا ہے۔

ٹونی بلیئر کا کہنا ہے کہ جیک سٹرا وہ بہترین شخص ہیں جس نے دارالامراء کی اصلاحات کے مشکل ترین کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کے عہدے پر مارگریٹ بیکٹ کو تعینات کیا جائے گا کیونکہ وہ ایک بہترین سیاستدان ہیں۔ انہوں نے کہا ’جیک سٹرا کی بنائی ہوئی پالیسی تبدیل نہیں کی جائے گی اور مارگریٹ اس ہی کے تحت کام کریں گی‘۔

اس سے قبل چانسلر گورڈن براؤن نے لیبر پارٹی کے رہنماؤں سے متحد رہنےکی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ٹونی بلیئر کے خلاف ’بغاوت‘ تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ ان کا یہ بیان لیبر پارٹی کے پچاس اراکینِ پارلیمان کے دستخط شدہ اس خط کے سامنے آنے کے بعد آیا تھا جس میں وزیرِاعظم ٹونی بلیئر سے عہدہ چھوڑنے کی تاریخ مانگی گئی تھی۔

لیبر پارٹی کے پچاس اراکین نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ٹونی بلیئر اپنا عہدہ چھوڑنے کی تاریخ کا اعلان کر دیں۔ لیبر پارٹی کی جانب سے اس خط کو بلیئر کو ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد