BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 March, 2007, 11:55 GMT 16:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان کے خلاف ’بڑی کارروائی‘
برطانوی فوجیوں کو طالبان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا رہا ہے
نیٹو اور افغان فوج نے کہا ہے انہوں نے ملک کے جنوب میں طالبان کے خلاف بہت بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس کارروائی کا نام ’ آپریشن ایکیلس‘ رکھا گیا ہے جس میں نیٹو کے ساڑھے چار ہزار فوجی حصہ لیں گےجبکہ افغانستان کے ایک ہزار فوجی بھی اس کارروائی میں شریک ہوں گے۔

نیٹو نے کہا ہے کہ اس کارروائی کے شروع ہوتے ہی ان کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

ہلمند کا صوبہ جس کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے، طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔ گزشتہ ماہ صوبے کے گورنر نے کہا تھا کہ برطانوی فوجوں سے مقابلہ کرنے کے لیے سات سو مزاحمت کاروں نے سرحد پار کی ہے۔

نیٹو کی جنوبی کمانڈ کے سربراہ ٹون وین لون کا کہنا ہے کہ یہ ایساف (انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹینس فورس) اور افغان نیشنل سکیورٹ فوج کی مشترکہ کارروائی پر مبنی آپریشن ہوگا اور اس نوعیت کی کارروائی پہلے نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد ان علاقوں میں سکیورٹی کی صورتِ حال کو بہتر بنانا ہے جہاں طالبان شدت پسند، منشیات کے سمگلر اور کچھ دوسرے افغانستان کی حکوت کو عدم مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
خود کش دھماکے میں نو ہلاک
27 February, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد