ڈیانا:’سازش کے ثبوت پیش کریں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لیڈی ڈیانا کی موت کی تحقیق کرنے والی جیوری نے دودی الفاعد کے باپ سے کہا ہے کہ وہ اپنے الزام کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت پیش کریں۔ مصری نژاد الفاعد کا الزام ہے کہ لیڈی ڈیانا کو برطانوی شاہی خاندان نے سازش کر کے ہلاک کروایا تھا۔ الفاعد کو پچھلے ہفتے اس وقت اہم کامیابی ہوئی جب ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ لیڈی ڈیانا کی موت کی تحقیق ایک جیوری کرے۔ پولیس آفسر کی سربراہی میں قائم تحقیاتی ٹیم نے لیڈی ڈیانا کی موت ایک حادثہ قرار دیا تھا۔ ہیرڈز سٹورز کے مالک الفاعد کا موقف ہے کہ لیڈی ڈیانا کو برطانیہ کے شاہی خاندان نے قتل کروایا تھا۔ جیوری کی سربراہ بیرونس بٹلر سلاس کو یہ بھی فیصلہ کرنا ہے کہ کیا شہزادہ فلپ اور شہزاہ چارلس کو بھی گواہ کے طور پر طلب کیا جائے یا نہیں۔ الفاعد کے وکلاء نے جیوری سے درخواست کی ہے کہ وہ مقدمے کی سماعت چھ ماہ بعد شروع کریں تاکہ وہ مکمل تیاری کر سکیں۔ | اسی بارے میں ’ڈیانا قتل کے دعوے بے بنیاد ہیں‘14 December, 2006 | آس پاس ’ڈیانا کا ڈرائیور نشے میں تھا‘09 December, 2006 | آس پاس ڈیانا کے کار حادثے کے نئے شواہد31 May, 2006 | آس پاس شہزادی ڈیانا کی تصویروں کی نمائش22 November, 2005 | آس پاس ڈیانا کیس پھر توجہ کا مرکز14 April, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||