BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیانا کے کار حادثے کے نئے شواہد
ڈیانا
ڈیانا اور چارلس کی شادی باقاعدہ طور پر چودہ سال چلی
برطانوی ولی عہد کی سابق اہلیہ ڈیانا پرنسس آف ویلز کے کار کے حادثے اور نتیجتاً ان کی موت کی تحقیقات کرنے والے لندن کے سابق پولیس چیف جان سٹیونز کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔

لارڈ سٹیونز نے ’ہئے آن وائی‘ ادبی فیسٹیول کے دوران یہ بات کہی تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

لارڈ سٹیونز نے منگل کے روز کہا کہ دس اہلکاروں پر مشتمل ان کی تحقیقاتی ٹیم ان تمام امکانات پر کام کریں گے جو ایسے افراد نے پیش کیے ہیں جن کو یقین ہے کہ ڈیانا کی موت ایک حادثہ نہیں تھی۔

شہزادی ڈیانا کی موت 1997 میں پیرس میں ایک کار حادثے میں ہوئی تھی۔

فرانسیسی تحقیقات میں اخذ کیا گیا تھا کہ یہ کار کا حادثہ ڈیانا کے ساتھی ڈدوٹی الفائد کے ڈرائیور کے زیادہ شراب پینے کے باعث پیش آیا تھا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فرانسیسی تحقیقات کے باوجود کئی حلقے یہ گمان کرتے ہیں کہ برطانوی سلطنت کے وارث کی سابقاہلیہ کو قتل کیا گیا ہے۔

ڈیانا اور چارلس
ڈیانا اور چارلس

شہزادہ چارلز اور شہزادی ڈیانا کی شادی پچیس برس پہلے 29 جولائی کو ہوئی تھی۔ ایک سال بعد ہی شہزادہ ولیم اور اس کے دو سال بعد شہزادہ ہیری کی ولادت ہوئی۔ ڈیانا اس وقت بیس برس کی تھیں۔

کچھ عرصے کے بعد ہی میاں بیوی میں اختلافات پیدا ہونے شروع ہو گئے اور 1993 میں جوڑے میں علیحدگی ہو گئی اور ان کی شادی باقاعدہ طور پر 1996 میں ختم ہوئی۔

اگست 1997 میں لیڈی ڈیانا کا فرانس میں وہ کار حادثہ ہوا جو ان کے لیئے جان لیوا ثابت ہوا۔ اس حادثے کو اب بھی کئی لوگ ایک سازش قرار دیتے ہیں۔

شہزادہ چارلز نے اپنی دیرینہ دوست کمیلا پارکر باؤلز سے 2005 میں دوسری شادی کر لی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد