’ایران حملےکےنتائج الٹ ہو سکتے ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے ایک ریسرچ ادارے ( تھنک ٹینک) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملے کی صورت میں ایران جوہری ہتھیاروں کےحصول کی کوششیں تیز کر سکتا ہے۔ برطانیہ کے ایک ریسرچ ادارے ( تھنک ٹینک) آکسفورڈ ریسرچ گروپ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مغربی ممالک کے حملے کے نتیجے میں ایران جوہری ہتھیار سالوں کی بجائے مہینوں میں حاصل کر سکتا ہے۔ آکسفورڈ ریسرچ گروپ کی رپورٹ برطانیہ کے نیوکلیئر سائسندان فرینک بارنبی نے تیار کی ہے۔ برطانوی ادارے کی رپورٹ جو ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ کے دو طیارہ بردار جنگی جہاز ایران پر حملہ کرنے کی پوزیشن میں خلیج فارس میں کھڑے ہیں۔ امریکی حکام ایران پر حملے کے امکانات کو رد نہیں کرتے۔ امریکہ کے نائب صدر ڈک چینی کہہ چکے ہیں ایران پر حملہ خارج از امکان نہیں ہے۔ ایران نے ہمیشہ تردید کی ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے لیکن وہ کسی بیرونی دباؤ میں آ کر اپنے جوہری پروگرام کو بند نہیں کرے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے باز رکھنے کی کوشش کے لیے ایران میں کئی مراکز کو نشانہ بنانے کی ضرورت ہوگی اور اس حملے کی کامیابی کے بارے شکوک پائے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایران پر حملہ نہ کرنے کی صورت میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول میں کئی سال لگ سکتے ہیں لیکن اگر اس پر حملہ کیا گیا تو شاید وہ جوہری ہتھیار چند مہینوں میں حاصل کر لے۔ برطانوی ادارے کی رپورٹ کا دیباچہ اقوام متحدہ کے سابق اسلحہ انسپٹکر ہنس بلکس نے لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں تک پہنچنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں اور سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کا وقت ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ بی بی سی کے دفاعی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ تحقیاتی ادارے کی رپورٹ انتہائی بروقت ہے۔ | اسی بارے میں بغداد: خود کش حملہ، 40 ہلاک25 February, 2007 | آس پاس ایران:’ہرممکن حد تک دفاع کریں گے‘23 February, 2007 | آس پاس ’جوہری ٹیکنالوجی بغیربریک کی ٹرین‘25 February, 2007 | آس پاس ایران پر نئی پابندیوں پر غور27 February, 2007 | آس پاس امریکہ، ایران اور شام سے بات پر تیار27 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||