ایران: خلائی راکٹ کا کامیاب تجربہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی بار خلا میں راکٹ بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس راکٹ کا نام کاوش ہے۔ اس سے قبل روس ایران کی خلائی معاملات میں مدد کرتا رہا ہے لیکن اس بار یہ تجربہ ایران نے خود کیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک اعلان میں میں کہا گیا ہے کہ راکٹ میں تحقیقی کارگو موجود تھا۔ خلائی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ محسن بہرامی کو ٹی وی پراعلان کرتے سنا گیا ’پہلا خلائی راکٹ کامیابی کے ساتھ خلاء میں لانچ کیا گیا ہے۔ راکٹ میں تحقیق کی غرض سے مادہ تھا جو وزارت سائنس نے تیار کیا تھا۔‘ راکٹ کا یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جوہری معاملے کے حوالے سے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ تہران میں بی بی سی کے نامہ نگار فرنسس ہریسن کا کہنا ہے کہ ایران نے اس راکٹ کے لانچ کے لیے اپنے بیلسٹک میزائل شہاب کے طرز کی ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کی ہوگی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ کامیاب تجربہ ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایران نے خلائی سائنس کی تمام حدوں کو پار کرلیا ہے اور اب وہ دور تک مار کرنے والے میزائل باآسانی تیار کرسکتا ہے۔ نامہ نگاروں کے مطابق تجربے کے لیے جس وقت کا انتخاب کیا گیا ہے اس سے محاذ آرائی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ادھر جرمنی سمیت سکیورٹی کونسل کے پانچوں مستقل ارکان ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے لیے لندن میں پیر کو ملاقات کرنے والے ہیں۔ ایران کے صدر احمدی نژاد نے پیر کے روز ایک بار پھر کہا ہے کہ ایرن مغربی ممالک کے دباؤ میں اپنے جوہری پرگرام کو نہیں روکےگا۔ | اسی بارے میں ایران کونتائج بھگتنے ہوں گے:امریکہ13 April, 2006 | آس پاس ایران کے لیے نیا مسودۂ قرارداد تیار09 December, 2006 | آس پاس احمدی نژاد: قرارداد کاغذ کا پرزہ ہے24 December, 2006 | آس پاس ایٹمی صلاحیت جلد از جلد: ایران21 February, 2007 | آس پاس ایران پر امریکی صدر کا دباؤ14 February, 2007 | آس پاس ’ایران نے ڈیڈلائن پر عمل نہیں کیا‘22 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||