’ایران نے ڈیڈلائن پر عمل نہیں کیا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی جوہری ادارے کی نئی رپورٹ کے مطابق ایران نے اقوام متحدہ کی بدھ 21 جنوری تک یورینیم افزودہ کرنے کے عمل کے لیے دی گئی ڈیڈلائن کو نظر انداز کر دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے یورینیم کی فزودگی کے عمل کو روکنے کے بجائے 300 سے زیادہ نئے سینٹریفیوجز لگائے ہیں۔ عالمی جوہری ادارے کے سربراہ محمد البرادئی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے یورینیم افزودہ کرنے کے عمل کو جاری رکھا ہوا ہے۔ ڈیڈلائن پر عمل نہ کرنے سے اب ایران کو اقوام متحدہ کی طرف سے مزید پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ اس کے جوہری پروگرام کے مقاصد پُر امن ہیں۔ ادھر جرمنی کے شہر برلن میں امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا ہے کہ امریکہ، روس، جرمنی اور یورپی یونین اس بات پر متفق ہیں کہ کسی طرح ایران کو مذاکرات کی میز پر میں واپس لایا جائے۔ ایران کے وزیر خارجہ کا بھی کہنا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے فیصلے تک پہنچنے کے لیے اب بھی وقت ہے۔ | اسی بارے میں ایٹمی صلاحیت جلد از جلد: ایران21 February, 2007 | آس پاس ایران: امریکی حملے کی ’تفصیلات‘20 February, 2007 | آس پاس تہران میں پاکستانی سفیر کی طلبی18 February, 2007 | آس پاس ’ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے‘ 13 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||