BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 February, 2007, 21:41 GMT 02:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنگی مجرم: عام معافی کا بل منظور
کہا جاتا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی اس بل کے مخالف ہیں
افغانستان کی پارلیمان کے ایوانِ بالا نے ایک متنازعہ بل منظور کیا ہے جس کے تحت گزشتہ تیس برس کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو عام معافی دی جا رہی ہے۔

اس بل کو ایوانِ زیریں نے پہلے ہی منظور کر دیا تھا اور قانون بننے کے لیے اس پر صرف صدر حامد کرزئی کے دستخط ہونا باقی ہیں۔ تاہم اگر صدر کرزئی چاہیں تو اس بل کو ویٹو کر سکتے ہیں۔

سویت حکمرانوں نے افغانستان میں کئی طرح کے مظالم کیے تھے اور افغان مجاہدین کے رہنماؤں پر بھی اسی نوعیت کے الزامات ہیں۔ مجاہدین رہنماؤں نے سویت غلبے کے خلاف جنگ لڑی تھی اور ان کے بعد طالبان آئے تھے۔

تاہم بل کی منظوری اور جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو معافی دینے کے خیال پر کئی متاثرین نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ایوانِ زیریں میں کئی اراکینِ پارلیمان اب یہ کہتے ہیں کہ جب گزشتہ ماہ انہوں نے اس بل کو منظور کرایا تھا تو انہیں کئی پیچیدگیوں کا پتہ ہی نہیں چلا۔

عام معافی کے طرفداروں کا کہنا ہے کہ اس بل کی منظوری کا مقصد مفاہمت ہے کیونکہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو افغانستان میں مزید جنگ ہوگی۔

کہا جاتا ہے کہ صدر حامد کرزئی اس بل کے مخالف ہیں۔

جنگ کے دنوں میں صرف کابل میں تقریباً اسی ہزار عام لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ لاتعداد کو اغواء کر لیا گیا تھا اور کئی خواتین کو ریپ کیا گیا تھا۔

اقوامِ متحدہ اور افغانستان میں حقوقِ انسانی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ صرف ظلم کا شکار ہونے والوں کو یہ حق ہے کہ وہ ظلم کا ارتکاب کرنے والوں کو معاف کریں۔

اسی بارے میں
ڈک چینی عراق کے دورے پر
18 December, 2005 | آس پاس
قندھار: دو ہلاک، چھ زخمی
04 December, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد