قندھار: دو ہلاک، چھ زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے جنوبی شہر قندھار اور اس کے قرب و جوار میں خود کش حملے اور ہیلی کاپٹروں کی ایمرجنسی لینڈنگ کے نتیجے میں خودکش حملہ آور سمیت دو افغان شہری ہلاک اور پانچ امریکی فوجیوں سمیت چھ فوجی زخمی ہوگئے۔ قندھار شہر میں ایک افغان شہری اس وقت ہلاک ہوگیا جب ایک خودکش حملہ آور نے اتحادی فوج میں شامل کینیڈین فوجیوں کے ایک قافلے پر حملے کی کوشش میں خود کو اڑا لیا۔ اس حملے میں خود کش حملہ آور بھی مارا گیا۔ اس واقعے میں دو افغان شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ بگرام میں امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا کہ اتوار کے دھماکے میں ایک اتحادی فوجی کو معمولی زخم آئے جن کا موقع پر ہی علاج کر دیا گیا۔ دریں اثناء پانچ امریکی اور ایک افغان فوجی اس وقت زخمی ہو گئے جب دو الگ الگ واقعات میں امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت اطمینان بخش ہے۔ قندھار کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں دونوں ہیلی کاپٹر بری طرح تباہ ہو گئے۔ ہیلی کاپٹروں کی ایمرجنسی لینڈنگ کی وجوہات جاننے کوشش کی جا رہی ہے تاہم اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ یہ دونوں ہیلی کاپٹر جنوبی افغانستان میں ایک فوجی آپریشن میں شریک تھے۔ کابل سے بی بی سی کے نمائندے اینڈریو نارتھ کا کہنا ہے کہ اس بات کا اشارہ ملا ہے کہ دو میں سے ایک ہیلی کاپٹر مشتبہ شدت پسندوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ | اسی بارے میں قندھار میں کار بم دھماکہ، دو ہلاک16 November, 2005 | آس پاس کابل: مبینہ خودکش حملے، 3 ہلاک14 November, 2005 | آس پاس ہلمند میں اٹھارہ پولیس اہلکار ہلاک11 October, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||