اسرائیل اور امریکہ بائیکاٹ پر متفق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرت نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کسی بھی ایسی نئی فلسطینی حکومت کے ساتھ کام نہیں کریں گے جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی۔ اولمرت کا کہنا ہے کہ جمعہ کو امریکی صدر بش اور انہوں نے اس موقف پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے یہ بیان امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس سے ملاقات سے قبل جاری کیا ہے۔ کونڈولیزا رائس اتوار کو فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کررہی ہیں۔ پیر کو وہ محمود عباس اور اولمرت کے ساتھ ایک سہ فریقی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ اولمرت کے بیان سے امریکہ کے نئی فلسطینی حکومت سے مذاکرات کرنے کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ فلسطین کی قومی اتحاد کی حکومت میں سب سے بڑی جماعت حماس اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی۔ وزیر اعظم اولمرت نے کہا ہے کہ کوئی بھی فلسطینی انتظامیہ جو چار جماعتی گروپ بشمول امریکہ، یورپی یونین، روس اور اقوام متحدہ کی متعین کردہ شرائط کو نہیں مانے گی اسے تسلیم نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اس سے تعاون کیا جاسکتا ہے۔ چار جماعتی گروپ نے فلسطین سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرلے۔ گزشتہ برس حماس کے انتخابات جیتنے کے بعد سے یورپی یونین، روس اور امریکہ نے فلسطین کا اقتصادی بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
اسرائیل پہنچنے کے بعد رائس کا کہنا تھا کہ فلسطین اسرائیل تنازع پر پیش رفت کے لیے یہ اہم وقت ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ تزپی لوینی سے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اور وزیر خارجہ دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ فلسطین کی نئی متحدہ حکومت کے لیے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنا، تشدد کا راستہ ترک کرنا اور ماضی کے امن معاہدوں کو قبول کرنا ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا فلسطینی اور اسرائیلی رہنما اتنے مضبوط ہیں کہ وہ امن کے عمل کی طرف مشکل قدم اٹھا سکیں۔ کونڈولیزا رائس نے مشرقِ وسطٰی کے اپنے چھ روزہ دورے کی ابتداء عراق کے غیر اعلانیہ مختصر دورے سے کی ہے۔ بغداد میں انہوں نے ایک نئے سکیورٹی منصوبے پر غور کیا جس کا مقصد تشدد آمیزی میں کمی کرنا ہے۔ رائس کا کہنا ہے کہ امریکہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل فلسطینی حکومت کی تشکیل کا انتظار کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مشرق وسطٰی آنے کے لیے ’موزوں‘ وقت کا انتظار کیا جائے تو ایسا وقت کبھی نہیں آئے گا۔ جمعرات کو فلسطینی رہنما اور فتح تنظیم کے سربراہ نے حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ سے کہا ہے کہ قومی اتحاد پر مبنی حکومت تشکیل دی جائے۔ | اسی بارے میں سکیورٹی منصوبے کا اچھا آغاز: رائس17 February, 2007 | آس پاس قومی حکومت بنانے کی دعوت16 February, 2007 | آس پاس فلسطینی وزیراعظم ہنیہ مستعفی15 February, 2007 | آس پاس عراق پالیسی، بش مخالف قرارداد16 February, 2007 | آس پاس عراق:’امریکی عوام کا اعتماد اٹھ چکا‘ 14 February, 2007 | آس پاس بغداد: نئے سکیورٹی منصوبے کا اعلان13 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||