فلسطینی وزیراعظم ہنیہ مستعفی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین میں مخلوط حکومت کی راہ ہموار کرنے کے لیے حماس کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ مستعفی ہو گئے ہیں۔ مخلوط حکومت کے قیام کے لیے فلسطینی تنظیموں حماس اور الفتح کے درمیان سعودی عرب میں ایک معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے پر فلسطینی انتظامیہ کے صدر اور الفتح کے رہنما محمود عباس اور حماس کے سیاسی شعبے کے رہنما خالد مشعل نے مکّہ میں دستخط کیے تھے۔ اس مفاہمت میں سعودی عرب کے حکمران شاہ عبداللہ نے دونوں تنظیموں کے رہنماؤں کو سعودی عرب آنے کی دعوت دی تھی۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ نئی حکومت میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ حماس سے تعلق رکھنے والے اسماعیل ہنیہ کے پاس ہی رہے گا جبکہ کچھ اہم عہدے غیر جانبدار ارکان کو دیے جائیں گے لیکن اب یہ اطلاع آئی ہے کہ اسماعیل ہنیہ مستعفی ہو گئے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل نے دونوں تنظیموں کے درمیان معاہدے پر محتاط رد عمل کا اظہار کیا تھا۔ امریکی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ابھی ان کے پاس معاہدے کی تفصیل اور نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کی نئی حکومت کو اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہیے، تمام معاہدوں پر عمل کرنا چاہیے اور ’دہشت گردی‘ ترک کرنی چاہیے۔ | اسی بارے میں معاشی بائیکاٹ ختم کیا جائے: ہنیہ13 February, 2007 | آس پاس اسماعیل ہنیہ: پیش رفت کی امید ہے06 February, 2007 | آس پاس اقوامِ عالم مداخلت کریں: اسماعیل ہنیہ02 July, 2006 | آس پاس اسماعیل ہنیہ کے دفتر پر فضائی حملہ02 July, 2006 | آس پاس اسماعیل ہنیہ کے انٹرویو کی ویڈیو20 February, 2006 | آس پاس اسماعیل ہنیہ وزیر اعظم کے امیدوار20 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||