اقوامِ عالم مداخلت کریں: اسماعیل ہنیہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے اقوامِ عالم پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے رہائشی فلسطینی عوام کو اسرائیلی فوجی حملوں سے بچانے کے لیئے مداخلت کرے۔ انہوں نے یہ بات فلسطینی وزراء سے اپنے اس تباہ شدہ دفتر میں ملاقات کے بعد کہی جسے اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے میزائل کا نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے سے وزیرِاعظم کے دفتر کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ’ بین الاقوامی کمیونٹی اور عرب لیگ ہمارے عوام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اسرائیلی کی وحشیانہ پالیسی کے خاتمے کے لیئے مداخلت کرے‘۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے مغوی اسرائیلی فوجی کی رہائی کی خاطر فوج کو اپنی کاررروائی میں شدت لانے کا حکم دیا ہے۔اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں ایہود اولمرت نے کہا کہ ’میں نے فوج کو انیس سالہ فوجی کی رہائی کے لیئے ہر قدم اٹھانے کا حکم دیا ہے‘۔ اسرائییلی وزیراعظم کے اس اعلان پر رائٹرز کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ’اگر غزہ میں اسرائیل کے شہری آبادی پر حملے جاری رہے تو ہم بھی یہودی علاقوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے جن پر اب تک ہم نے حملہ نہیں کیا ہے‘۔
اس سے قبل غزہ میں مسلسل پانچویں شب بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری رہیں اور اسرائیل فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے حملے کیئے۔ان حملوں میں غزہ کا ایک سکول بھی تباہ ہو گیا ہے اور ایک چونتیس سالہ شدت پسند کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ اس سے قبل فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج کی رہائی کے لیئے مصر کی سربراہی میں ہونے والی سفارتی کوششیں انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ اسرائیل اپنے اس فوجی کی بازیابی کے لیئے غزہ پر حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے جسےگزشتہ ہفتے فلسطینی مسلح گروہوں نے اغواء کر لیا تھا۔اسرائیل نے فلسطینوں گروپوں کی فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ واشنگٹن میں صدر بش نے کہا ہے کہ اس بحران کو حل کرنے کے لیئے فلسطینی گروپوں کو اسرائیلی فوجی کو رہا کر دینا چاہیے۔ | اسی بارے میں فلسطینیوں کے نئے مطالبات01 July, 2006 | آس پاس ’شہریوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے‘30 June, 2006 | آس پاس آٹھ فلسطینی وزراء گرفتار 29 June, 2006 | آس پاس اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل 28 June, 2006 | آس پاس ’حملے حکومت گرانے کی سازش‘30 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||