’شہریوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی مصائب کے بحران سے خبردار کیا ہے جہاں آدھی سے زیادہ آبادی بجلی سے محروم ہوچکی ہے۔ اقوام متحدہ کے امور برائے انسانیت کے سربراہ ژان ایگلینڈ نے منگل کو غزہ کے مرکزی بجلی گھر پر حملہ کرنے پر اسرائیل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ قانونِ انسانیت کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جو کچھ وہ کر رہے ہیں ہم سے چھپا ہوا نہیں ہے چاہے وہ اسرائیل کرے یا فلسطینی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی خوف زدہ ہیں کہ وہ (اسرائیل) بچوں سمیت بے یارو مدگار شہریوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں‘۔ ژان ایگلینڈ نے کہا کہ حالات خراب ہیں اور بد تر ہو رہے ہیں اور تباہی کا یہ وہ چکر ہے جس میں عام شہریوں کو بری طرح مصیبتوں میں ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے اسرائیل سے کہا کہ ایندھن اور بجلی کی سپلائی کو بحال کرے جس پر غزہ کے پانی اور گندے پانی کی نکاس کے نظام کا انحصار ہے۔ اس سے قبل سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ شہری استعمال کی سہولتوں کو تباہ کرنے سے گریز کرے اور انسانیت کے قوانین کی پابندی کرے۔ ادھر مصری صدر حسنی مبارک نے کہا ہے کہ فلسطینی حکومت میں حماس کے کئی رہنماؤں اور اسرائیلی وزیراعظم ایہود آلمرت سے انہوں نے رابطہ کیا ہے۔ روزنامہ الاہرام کے مطابق حسنی مبارک نے بتایا کہ حماس کے رہنما اسرائیلی فوجی کو مشروط طور پر رہا کرنے کے لۓ تیار ہوگئے ہیں لیکن اسرائیل سے ابھی معاملہ طے نہیں ہوا ہے۔ اسرائیلی ہوائی جہازوں نے تازہ ترین کارروائی میں غزہ میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ہے اور ان حملوں میں فلسطینی وزارت داخلہ کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان تازہ حملوں میں ایک فلسطینی شدت پسند کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق وزارتِ داخلہ کی عمارت میں آگ لگی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے فلسطینی ذرائع نے بتایا تھا کہ اسرائیل نے ایک اور بجلی گھر پر حملہ کیا ہے جس سے بہت بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ میں ہتھیار تیار کرنے کے خفیہ کارخانوں پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق تازہ حملوں میں شدت پسندوں کے کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ شمالی غزہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جبیلیہ کے قصبے میں شدت پسندوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ تاہم اسرائیل نے اس واقعے کی تردید کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کی فوج شمالی غزہ میں موجود نہیں۔ | اسی بارے میں اسرائیلی فوجی کارروائی کا آغاز28 June, 2006 | آس پاس انتہائی اقدام: اسرائیل کی دھمکی28 June, 2006 | آس پاس اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل 28 June, 2006 | آس پاس آٹھ فلسطینی وزراء گرفتار 29 June, 2006 | آس پاس حماس نے ’اسرائیل کو تسلیم کر لیا‘27 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||