حماس نے ’اسرائیل کو تسلیم کر لیا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حماس ایک ایسی دستاویز پر متفق ہوگئی ہے جس کے تحت اس نے اسرائیل کو غیر اعلانیہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں مقید فلسطینی رہنماؤں کی طرف سے تیار کیے منصوبے کے مطابق اسرائیل اور فلسطین ساتھ ساتھ رہ سکیں گے۔ حماس نے اس منصوبے کو مان لیا ہے۔ حماس کے ترجمان سمیع ابو ذوہیری نے کہا ہے کہ منصوبے کی تمام نکات پر اتفاق رائے پیدا ہو چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حماس کی طرف ’فلسطین اسرائیل منصوبہ‘ کو ماننے کا باضابطہ اعلان منگل کی شام کو کیا جائے گا۔ حماس کے موجودہ چارٹر کے مطابق اسرائیل کو طاقت کے ذریعے صفحہ ہستی سے مٹا دیا جانا چاہیے۔ ان دنوں فلسطینی مزاحمت کارروں کی جانب سے اسرائیلی فوجی کے اغوا کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے مقید فلسطینی قیادت کی طرف سے تیار کیے منصوبے پر جولائی میں ریفرنڈم کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ حماس نے ریفرنڈم کے اعلان کے وقت اس منصوبے کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ وہ عوام سے اپیل کریں گے کہ لوگ اس ریفرنڈم میں حصہ نہ لیں۔ | اسی بارے میں فلسطینی ساتھ دیں: ایہود اولمرت 25 May, 2006 | آس پاس ریفرنڈم پر اتفاقِ رائے نہ ہو سکا11 June, 2006 | آس پاس فلسطینی رہنماؤں کے اہم مذاکرات25 June, 2006 | آس پاس تل ابیب: سخت اسرائیلی ردِ عمل18 April, 2006 | آس پاس فلسطینی و اسرائیلی حملے، 10 ہلاک17 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||