ایران: زاہدان میں مسلح جھڑپیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس مقام پر بدھ کے روز ایک دھماکے میں ایران کے انقلابی گارڈز کے گیارہ اراکین مارے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کو بھی یہاں پولیس کی ایک گاڑی پر راکٹوں سے حملے کیے گئے لیکن راکٹ نشانے پر نہ گرے۔ زاہدان کی پولیس نے شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد اس علاقے کو سیِل کردیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے اس تبادلے میں کوئی ہلاک یا زخمی بھی ہوا ہے۔ دیگر اطلاعات کے مطابق یہاں پر بم دھماکے بھی ہوئے ہیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ زاہدان پاکستان اور افغانستان کے قریب ایران کا سرحدی شہر ہے۔ ماضی میں اس علاقے میں جنداللہ نامی سنی شدت پسند سنی گروپ اس طرح کے حملوں میں ملوث رہا ہے۔ | اسی بارے میں ایران: 11 پاسدارانِ انقلاب ہلاک14 February, 2007 | آس پاس ’ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے‘ 13 February, 2007 | آس پاس میونخ کانفرنس، توجہ ایران پر11 February, 2007 | آس پاس ایران کیخلاف کارروائی’تباہ کن‘05 February, 2007 | آس پاس ایران پر بم بنانے میں مدد کا الزام01 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||