ایران: 11 پاسدارانِ انقلاب ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی شہر زاہدان میں ایک بم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن کا تعلق ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے تھا۔ اس دھماکے میں تیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق بم ایک کار جس میں دھماکہ خیز مواد تھا، اس بس کے سامنے رکی جس میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایک بس اس کے پاس سے گزر رہی تھی۔ ٹھیک اسی وقت دھماکہ ہو گیا۔ زاہدان، افغانستان اور پاکستان کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔اطلاعات کے مطابق زاہدان کے علاقے میں کئی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ ایران میں بی بی سی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ زاہدان میں پہلے بھی کئی حملے اور اغوا کی وارداتیں ہوئی ہیں اور ان کا الزام سنی انتہا پسندوں پر عائد کیا جاتا رہا ہے۔ | اسی بارے میں تہران: فوجی طیارہ تباہ، 38 ہلاک27 November, 2006 | آس پاس پاک ایران سرحد: بلوچ مزدور متاثر 08 February, 2007 | پاکستان امریکہ سے ایرانیوں کی رہائی کا مطالبہ14 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||