BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 February, 2007, 13:09 GMT 18:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اٹھارہ ہزار بچے روزانہ مر رہے ہیں
بچے
بھوک اور کم غذائیت سے بچوں کا اتنی بڑی تعداد میں مرنا اس وقت دنیا کا سنگین ترین سانحہ ہے
اقوامِ متحدہ کے پروگرام برائے خوراک کے سربراہ کے مطابق 18 ہزار بچے روزانہ بھوک اور کم غذائیت سے مر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت یہ دنیا کا سنگین ترین سانحہ ہے۔

جیمز مورس نے جو اپریل میں اس پروگرام کی سربراہی سے سبکدوش ہو رہے ہیں کہا ہے کہ دنیا میں افلاس کے چکر کو روکنے کا سب سے طاقتور طریقہ یہ ہے کہ بھوک سے نمٹنے کے مسائل سے نمٹنے کے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت دنیا میں کم غذائیت کا نشانہ بننے والے بچوں کی سب سے بڑی تعداد کا تعلق انڈیا سے ہے اور یہ تعداد ایک سو ملین سے بھی زائد ہے۔

جیمز مورس کے مطابق اس بعد جس ملک کا نام آتا ہے وہ چین ہے جہاں ایسے بچوں کی تعداد چالیس ملین ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ دونوں ملک اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے نمایاں پیش رفت کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ابھی بہت کچھ اور کرنے کی ضرورت ہے۔

جیمز مورس نے بتایا کہ اس سلسلے میں اس وقت اقوام متحدہ کا سب سے بڑا آپریشن سوڈان کے فساد زدہ علاقے دارفر میں جاری ہے جہاں ڈھائی ملین سے زائد لوگ جنگ کے باعث اپنے گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں زندگیاں بسر کر رہے ہیں۔

انہوں بتایا کہ ان لوگوں کو خوراک فراہم کرنے کی ذمہ داری اقوام متحدہ پوری کر رہی ہے لیکن کوئی دن نہیں جاتا کہ حوراک لے جانے والے اقوام متحدہ کے قافلوں پر حملہ نہ ہوتا ہو۔

بچہ بچے پھینکنے کے لیئے
بیس روپے کی رقم میں
بھوک مٹانے میں ناکام
’دنیا بچوں کو مناسب غذا فراہم نہ کر سکی‘
غذائیت کی کمی کا شکار بچہممبئی کے کمزور بچے
ممبئی کے بچے غذا کی کمی یا امراض کا شکار
جنگ، تعلیم اور بچے
دنیا میں 43 ملین بچے سکول سے باہر
بچوں کے مسائل
جنوبی ایشیائی اور افریقی بچے سہولیات سے محروم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد