میکسیکو: ’القاعدہ دھمکی کی تفتیش‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میکسیکو میں حکام نے بتایا ہے کہ وہ القاعدہ کی جانب سے دی جانے والی ایک مبینہ اطلاع کی تفتیش کر رہے ہیں جس میں میکسیکو سمیت کسی بھی ایسے ملک کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے جو امریکہ کو تیل فراہم کرتے ہیں۔ وینزویلا کی حکومت نے بھی کہا ہے کہ اس کی سیکورٹی ایجنسیاں بھی ان اطلاعات کی تفتیش کر رہی ہیں تا کہ ملک کی تیل کی صنعت کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ القاعدہ کی طرف سے مذکورہ مبینہ دھمکی ’صوت الجہاد‘ نامی ایک ویب سائٹ پر شائع ہوئی ہے۔ ماضی میں اس ویب سائٹ کو سعودی عرب میں موجود القاعدہ سے منسلک مسلمان عسکریت پسند استعمال کرتے رہے ہیں۔ میکسیکو اور وینزویلا کے علاوہ کینیڈین حکام نے بھی کہا ہے کہ وہ اس دھمکی کی تفتیش کر رہے ہیں۔ میکسیکو، سعودی عرب اور وینزویلا کے بعد کینیڈا امریکہ کو تیل فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ | اسی بارے میں ’القاعدہ رہنما کی موت نہیں ہوئی‘11 January, 2007 | آس پاس القاعدہ کے خلاف کامیابی کا دعویٰ22 December, 2006 | آس پاس القاعدہ کے امریکی رکن پر مقدمہ12 October, 2006 | آس پاس نئی القاعدہ کا نشانہ برطانیہ: حکام 19 October, 2006 | آس پاس ’القاعدہ منصوبہ جیسا لگتا ہے‘10 August, 2006 | آس پاس ’عراق میں القاعدہ خاتمے کی جانب‘15 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||