کابل: افغان رکن پارلیمان قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے رکن پارلیمان اور طالبان دور حکومت میں صوبہ بامیان کے گورنر مولوی اسلام الدین محمدی کو جمعہ کی سہ پہر دارالحکومت کابل میں چند نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مولوی اسلام الدین جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے گھر سے مسجد کی طرف جا رہے تھے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان زمرئی بشری نے بی بی سی کو بتایا کہ واقعہ کے بعد پولیس نے فوری طور ناکہ بندی کی اور ایک گھر سے ایسی کلاشنکوف برآمد کی ہے جس کے بارے میں شبہ کیا جا رہا ہے کہ اسے کچھ دیر پہلے ہی استعمال کیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی حکومت نے کسی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ مولوی اسلام الدین محمدی علاقے سمنگان ولایت سے تقریباً دو سال قبل رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے۔ وہ ’مجاہدین‘ کی جلاوطن حکومت میں تعلیم و تحقیق کے وزیر بھی رہے۔ سوویت یونین کے خلاف ’افغان جہاد‘ کے دوران وہ محمد نبی محمدی کی تنظیم اسلامی تحریک سے وابستہ تھے۔ افغانستان میں تقریباً دو سال قبل ہونے والے عام انتخابات کے بعد صوبہ لغمان کے سے منتخب ہونے والے ایک رکن پارلیمان کے قتل کے بعد مولوی اسلام الدین دوسرے رکن پارلیمان ہیں جنہیں قتل کیا گیا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران کچھ امیدواروں کو بھی قتل کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں خوست،خود کش حملے میں 10ہلاک23 January, 2007 | آس پاس طالبان کمانڈر کی ہلاکت کا دعوٰی23 December, 2006 | آس پاس افغان صورتحال پر کرزئی دکھی11 December, 2006 | آس پاس کابل: دھماکے میں تیرہ افراد ہلاک10 October, 2006 | آس پاس کابل میں طالبان کا خوف 27 September, 2006 | آس پاس افغانستان: فوجی سمیت 18 ہلاک26 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||