BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 January, 2007, 03:52 GMT 08:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امریکہ ایران پر حملہ نہیں کر سکتا‘
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ملک میں افراطِ زر کی شرح گزشہ سال کے مقابلے میں کم ہے
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکہ خواہ کتنی ہی خواہش کیوں نہ کرے لیکن وہ ایسی حالت میں نہیں ہے کہ ایران پر حملہ کرسکے۔

سرکاری ٹیلیوژن پرانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نفسیاتی جنگ چھیڑ سکتا ہے تاکہ ایران کے عوام میں نفاق پیدا کرسکے۔ انہوں نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کو بھی غیر اہم قرار دیا۔

گزشہ روز ایران کے منحرف مذہبی رہنما آیت اللہ العظمٰی حسین علی منتظری نے صدر احمدی نژاد کی ایٹمی اور اقتصادی پالیسی پرکڑی تنقید کی تھی۔

صدر احمدی نژاد نے طویل انٹرویو میں کہا کہ انہیں مستقبل کے بارے میں ذرا بھی فکر نہیں ہے اور نہ انہیں اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کے بارے میں تشویش ہے۔

تہران میں بی بی سی کی نامہ نگار فرانسس ہیرسن نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد کی منظوری، ایران میں بڑے لوگوں کے لیے صدمے کا باعث ہے اور تب ہی سے لوگوں نے کھلے عام صدر احمدی نژاد پر ملک کی گرتی ہوئی معیشت اور ان کی جارحانہ خارجہ پالیسی پر تنقید کرنا شروع کر دی ہے۔

انٹرویو میں ایرانی صدر نے اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار نہیں کیا اور کہا ہر کوئی اقوامِ متحدہ کے ان فیصلوں کو تسلیم نہیں کرے گا جو غیر منطقی طور پر ایک بے گناہ ملک کو سزا دیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد کی منظوری کے بعد ایران نے بیس بلین امریکی ڈالر کے مساوی رقم کے نئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

جب ان سے پہلی مرتبہ ایران پر ممکنہ امریکی حملوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو صدر احمدی نژاد نے کہا: ’امریکہ کے پاس حملہ کرنے کی قابلیت نہیں ہے۔ وہ صرف نفسیاتی جنگ شروع کر سکتا ہے تاکہ ایرانیوں کو منقسم کر سکے۔‘

ایرانی صدر نے ایک مرتبہ پھر دوسری عالمگیر جنگ میں یہودیوں کے قتلِ عام پر سوال اٹھایا اور اسے ایک گھڑی ہوئی بات قرار دیا۔

انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ ایران میں افراطِ زر کی شرح کنٹرول سے باہر ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افراطِ زر کی شرح پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔

بی بی سی کی نامہ گار کا کہنا ہے کہ ایرانی دکانوں میں اشیاء کی قیمیتیں ایک ماہ میں دگنی ہو گئی ہیں اور کرایے بڑھ گئے ہیں جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی صدر جارج بشایران سے مذاکرات
بش انتظامیہ پر اندروونی اور بیرونی دباؤ؟
iranایران 2010 تک
ایران ایٹم بنا سکے گا یا نہیں؟ جوناتھان مارکس
ضرورت کیا ہے؟
ایران کے جوہری پروگرام پر نئی بحث
ڈیڈلائن ختم
ایران دباؤ میں آ کر پیچھے نہیں ہٹے گا
ایرانی خاتوناحمدی نژاد
دنیا میں انصاف ایران میں پابندی؟
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد