آلودہ شہر:’1 ماہ، 3600 ہلاکتیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تہران میں صرف ایک ماہ کے دوران فضائی آلودگی سے تین ہزار چھ سو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک سال میں آلودگی کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد دس ہزار کے قریب ہے۔ حکام کے مطابق زیادہ تر اموات دل کے دوروں اور سانس کی تکالیف کی وجہ سے ہوئیں اور ان بیماریوں کی وجہ آلودہ دھند تھی۔ تہران کی’ کلین ائر کمیٹی‘ کے ڈائریکٹر
محمد ہادی حیدر زادے نے ایک ایرانی اخبار کو بتایا’ یہ ایک انتہائی سنجیدہ اور مہلک بحران ہے۔ یہ ایک اجتماعی خودکشی کی مانند ہے۔ اس مسئلے کو سلجھانے کے لیے ایک حقیقی انقلاب درکار ہے‘۔ نئے اعدادوشمار کے مطابق ایران میں آلودگی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور مارچ سنہ 2005 سے مارچ سنہ 2006 تک 9900 ایرانی آلودگی کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ یہ تازہ ترین اعداد و شمار عالمی بنک کی جانب سے تیار کردہ ہیں اور اس میں آلودگی کے مختلف معیاروں کی بنیاد پر شرحِ اموات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ نامہ نگاروں کے مطابق ایران میں ایندھن کا سستا ہونا لوگوں کو گاڑیاں چلانے کی ترغیب دیتا ہے اور ان میں سے زیادہ ترگاڑیوں کا نظام گیسوں کے اخراج کے عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا۔ | اسی بارے میں موسم تیزی سے بدل رہے ہیں01 September, 2006 | نیٹ سائنس پانی کی قلت: ایک عالمی مسئلہ16 August, 2006 | نیٹ سائنس فضا میں آلودگی اور آپ کی کار21 April, 2006 | نیٹ سائنس آلودگی میں کمی، حدت میں اضافہ08 April, 2006 | نیٹ سائنس 2005: شمال میں گرم ترین سال 15 December, 2005 | نیٹ سائنس مستقبل کا دھندلا افق14 December, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||