طالبانی نے مہمان بلائے، امریکیوں نے پکڑ لیے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی حکومت نے تصدیق کر دی ہے کہ وہاں موجود امریکہ فوج نے ان دو ایرانیوں کو حراست میں لے لیا ہے جنہیں صدر جلال طالبانی نے عراق آنے کی دعوت دی تھی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر طالبانی اپنے ’مہمانوں‘ کی حراست پر خوش نہیں ہیں۔ اس سے قبل نیویارک ٹائمز نے خبر دی تھی کہ عراق میں امریکی فوج نے کم از کم چار ایرانیوں کو عراقی فوجیوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ایک ترجمان نے اخبار کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے ابتدائی چھاپوں کے دوران گرفتار ہونے والوں میں ایران کے دو سفارت کار بھی شامل ہیں۔ تاہم ان سفارت کاروں کو بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں رپورٹ ’جادوئی فارمولا‘ نہیں06 December, 2006 | آس پاس ’امریکہ جنگ جیت نہیں رہا‘05 December, 2006 | آس پاس ’ہمسایوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے‘05 December, 2006 | آس پاس ’عراقی اپنے مسائل خود حل کریں‘05 December, 2006 | آس پاس امریکی فضائی حملے میں20 عراقی ہلاک08 December, 2006 | آس پاس ’رپورٹ حقیقت پر مبنی نہیں‘09 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||