BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسلحہ معاہدے میں فراڈ پر تحقیقات بند
یورو فائٹر
یورو فائٹر جو سعودی عرب کو بیچا گیا تھا
برطانوی اٹارنی جنرل لارڈ گولڈ سمتھ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کو اربوں پاؤنڈ کے اسلحے کی معاہدے میں فراڈ کی تحقیقات بند کی جا رہی ہیں۔

برطانوی پریس کے مطابق سعودی عرب نے دھمکی دی ہے کہ اگر تحقیقات جاری رہیں تو وہ یہ معاہدہ ختم کر دے گا۔

الیمامہ کے نام سے جانے والے اس معاہدے پر سابق وزیرِ اعظم مارگریٹ تھیچر کے دورِ حکومت میں دستخط کیے گئے تھے۔

بی بی سی کے مشرقِ وسطیٰ کے تـجزیہ نگار راجر ہارڈی کے مطابق برطانوی حکومت سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

سعودی عرب شرقِ وسطیٰ جیسے ہنگامہ خیز علاقے میں ایک اعتدال پسند، مغرب نواز ملک ہے اور بقول صدر بش کے ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ میں ایک بڑا اتحادی ہے۔

الیمامہ جس کا مطلب بطخ ہوتا ہے برطانیہ کی طرف سے کیا جانے والا سب سے بڑا اسلحہ کا معاہدہ ہے۔

سعودی فوج
کئی بڑی کمپنیاں سعودی معاہدوں پر انحصار کرتی ہیں

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس جیسے اتحادی کو باقاعدگی کے ساتھ اسلحہ بیچنے کا یہ معاہدہ جاری رکھنے کے لیے اعلیٰ اہلکاروں کو کمیشن یا صاف الفاظ میں رشوت بھی دینا پڑتی ہے اور یہ رشوت لینے میں سعودی شاہی خاندان کے لوگ بھی شامل ہیں۔

برطانوی تاجروں کو یہ معلوم ہے اور وہ اسے قبول بھی کرتے ہیں۔ ان کے خیال میں اگر وہ یہ نہیں کریں گے تو یہ معاہدے ان کے حریفوں مثلاً فرانس کو مل جائیں گے۔

لارڈ گولڈ سمتھ نے اپنے اعلان میں کہا کہ وہ یہ تحقیقات نہ صرف برطانیہ کے تجارتی اور اقتصادی مفاد کو بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں برطانوی خارجہ پالیسی اور برطانوی سیکیورٹی کو نقصان سے بچانے کے لیے ختم کر رہے ہیں۔

تاہم نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں لگتا کہ ان تحقیقات کے ختم ہونے کے بعد حکومت پر تنقید ختم ہو جائے۔

اسی بارے میں
حزب اللہ کا اسلحہ خانہ
04 August, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد