امریکہ نے سمگلنگ کی: ایمنسٹی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد بوسنیا سے بڑے پیمانے پر ہتھیار عراق پہنچائے۔ یہ الزام ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ میں لگایا گیا ہے جو ہتھیاروں کی سمگلنگ پر پابندی سے بچنے کے لیئے نجی ذرائع کے بڑھتے ہوئے استعمال کے متعلق ہے۔ اے ایف پی کے مطابق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع نے ایک نجی کمپنی کو بوسنیا کی جنگ کے بچے ہوئے ہتھیار عراق پہنچانے کا کام سونپا۔ ان ہتھیاروں کو عراق کی نئی فوج کے حوالے کیا جانا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس کام کو مزید کئی کمپنیوں میں بانٹ دیا جن میں سے ایک کمپنی پر پہلے ہی امریکہ کی جانب سے لائبیریا میں اسلحہ پر پابندی کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مواصلات کی جدید سہولیات کی وجہ سے اسلحہ کی نقل و حمل پر بین الاقوامی پابندیاں غیر موثر ہو رہی ہیں۔ | اسی بارے میں ’سی آئی اے کے جہاز کیوں اُترے‘ 05 April, 2006 | آس پاس عراق: ’قیدی بنیادی حقوق سےمحروم‘ 06 March, 2006 | آس پاس ’ایمنسٹی کی رپورٹ لغو ہے‘ بش01 June, 2005 | آس پاس امریکہ: ایمنیسٹی رپورٹ مسترد30 May, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||