’سی آئی اے کے جہاز کیوں اُترے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی طرف سے مبینہ ’شدت پسندوں‘ کو گوانتانامو لے جانے میں برطانیہ کے ملوث ہونے کی خبروں کی مکمل تحقیقات کروائی جانی چاہیے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں مبینہ شدت پسندوں کو ایک ملک سے دوسرے ملک میں لے جانے کو ’غیر معمولی سوانگ‘ کا نام دیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ مبینہ شدت پسندوں کو خفیہ مقامات پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ سی آئی اے کے چار جہاز گزشتہ پانچ سالوں میں ایک سو اسی مرتبہ برطانیہ کے مختلف ہوائی اڈوں پر اترے۔ برطانیہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس امریکہ کی ایسی کسی درخواست کا کوئی ریکارڈ نہیں جس میں برطانوی ہوائی اڈوں کو اس قسم کی پروازوں کے لیے استعمال کرنے کو کہا گیا ہو۔ | اسی بارے میں گوانتانامو بے کے معائنے کی اجازت29 October, 2005 | صفحۂ اول ’گوانتاناموبندکریں یاٹھیک کریں‘20 June, 2005 | صفحۂ اول گوانتانامو کے قیدیوں کے نام شائع 04 March, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||