گوانتانامو کے قیدیوں کے نام شائع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی محکمۂ دفاع نے خلیج گوانتانامو کے کچھ قیدیوں کے نام اور قومیتیں ظاہر کی ہیں۔ تاہم یہ معلومات پینٹاگون کی ویب سائٹ پر چھ ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات میں دبی ہوئیں ہیں اور ان ناموں کو پڑھنا آسان نہیں ہوگا۔ محکمۂ دفاع نے یہ نام خبر رساں ایجنسی اے پی کی درخواست پر ظاہر کیے ہیں شائع کی جانے والی دستاویزات دراصل ان ٹربیونلوں کی کارروائی کا ریکارڈ ہے جنہوں نے تعین کرنا تھا کہ آیا قیدی امریکہ کے دوست ہیں یا دشمن۔ اسی لیے ان دستاویزات میں صرف ان قیدیوں کے نام شامل ہیں جو اس عمل سے گزرے تھے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ممکن ہے کہ ان کے علاوہ بھی لوگ گوگانتانامو میں قید ہوں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ شائع کیے جانے والی دستاویزات کو پڑھنے اور ان کے تجزیے میں کئی روز بلکہ کئی ہفتے لگ سکتے ہیں لیکن اب جلد ہی قیدیوں کی شناخت کے علاوہ ان کے جیل میں شب روز کے بارے میں بھی بہت کچھ معلوم ہو جائے گا۔ گوانتاناموں جیل میں زبردستی بی بی سی کو اپنے وکیل کے ذریعے دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال کرنے والوں کو دن میں تین بار کرسی سے باندھ کر نلکی کے ذریعے خوراک دی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے حال ہی میں کہا کہ وہ گوانتانامو میں زبردستی خوراک کھلانے کو تشدد سے تعبیر کرتے ہیں۔ امریکی فوج ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔ |
اسی بارے میں گوانتانامو میں تشدد کے تازہ واقعات: ایمنسٹی 11 January, 2006 | آس پاس قیدیوں کے لیئے زبردستی خوراک10 February, 2006 | آس پاس ’ گوانتاناموکا قانونی جواز نہیں‘14 February, 2006 | آس پاس ’گوانتانامو کو جلد از جلد بند کیا جائے‘17 February, 2006 | آس پاس گوانتانامو میں تشدد کی کہانی03 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||