گوانتانامو میں تشدد کی کہانی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گوانتانامو بے میں قید رہنے والے ایک کویتی شخص کا کہنا ہے کہ وہاں بھوک ہڑتالیوں کے منہ میں زبردستی خوراک ٹھونسی جاتی تھی۔ فواضی العداہ نامی یہ کویتی سنہ 2002 سے اس قید خانے میں ہیں اور وہ ان چوراسی قیدیوں میں شامل ہیں جنہوں نے دسمبر سنہ 2005 میں بھوک ہڑتال کی تھی۔ ان چوراسی قیدیوں میں سے صرف چار اس ہڑتال پر قائم رہے تھے۔ انہوں نے بی بی سی کو دیے جانے والے انٹرویو میں بتایا کہ بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کو کرسیوں سے باندھ دیا جاتا اور انہیں زبردستی بذریعہ ٹیوب دن میں تین مرتبہ خوراک دی جاتی رہی ہے۔ یہ انکشافات اس وقت ہوئے ہیں جب ایک امریکی جج قیدیوں کو زبردستی کھانا کھلائے جانے کے خلاف ایک مقدمے کی سماعت شروع کرنے والا ہے۔ تاہم واشنگٹن سے بی بی سی کے نمائندے جسٹن ویب کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت یہ بھی واضح نہیں کہ عدالتیں اس مقدمے کے سماعت کی اہل بھی ہیں یا نہیں۔ بی بی سی نے فواضی العداہ کو ان کے وکیل کے توسط سے سوالات بھجوائے تھے تاہم بی بی سی ان کے جوابات کو چیلنج نہیں کر سکا۔ وکیل کے توسط سے بھیجے جانے والے جوابات میں فواضی کا کہنا ہے کہ’ پہلے انہوں نے مجھ سے آرام دہ اشیاء لے لیں اور دس دن کے لیے قیدِ تنہائی میں ڈال دیا۔ پھر انہوں نے مجھے ایک حکم پڑھ کر سنایا کہ اگر میں کھانا کھانے سے انکار کروں گا تو مجھے زبردستی خوراک دی جائے گی‘۔ اس انٹرویو کے حوالے سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے امریکی افسر کولین گریفی نے کہا کہ تمام قیدیوں کی حالت کے بارے میں لگاتار جائزہ لیا جاتا ہے اور انہیں عدم تشدد کی راہ پر لانے کےلیئے ترغیبات دی جاتی ہیں۔ اقوام ِ متحدہ کے حقوقِ انسانی کے کمیشن نے حال ہی میں کہا ہے کہ اس کے نزدیک گوانتانامو میں قیدیوں کو زبردستی کھانا کھلانا تشدد کے زمرے میں آتا ہے جبکہ بش انتظامیہ اس سے انکار کرتی آئی ہے۔ |
اسی بارے میں ’گوانتانامو کو جلد از جلد بند کیا جائے‘17 February, 2006 | آس پاس ’ گوانتاناموکا قانونی جواز نہیں‘14 February, 2006 | آس پاس قیدیوں کے لیئے زبردستی خوراک10 February, 2006 | آس پاس گوانتانامو میں تشدد کے تازہ واقعات: ایمنسٹی 11 January, 2006 | آس پاس ہم قیدیوں پر تشدد نہیں کرتے: بش07 November, 2005 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||