گوانتانامو بے کے معائنے کی اجازت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگن نے پہلی دفعہ اقوام متحدہ کے تین اہلکاروں کو گوانتانامو بے کے قید خانے کا معائنہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اقوام متحدہ نے تین سال قبل خلیج گوانتانامو کے قید خانے کو کھولے جانے کے فوراً بعد اس کے معائنہ کی درخواست کی تھی۔ پینٹاگن کے اعلان کے مطابق اقوام متحدہ کے تین اہلکاروں کو قید خانے کے معائنہ کرنے اور وہاں تعینات فوجی حکام سے بات چیت کرنے کی اجازت ہوگی لیکن انھیں قیدیوں سے ملاقات کرنے اور سوالات کرنے نہیں دیا جائے گا۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیمیں خیلج گوانتانامو کے اس قید خانے اور اس میں قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کرتی رہی ہیں۔ خلیج گوانتانامو میں پانچ سو پانچ کے قریب لوگ قید ہیں جن میں سے زیادہ تر کو افغانستان میں حملے کے دروان القاعدہ تنظیم سے تعلق کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پینٹاگن کے ترجمان لیفٹنینٹ کرنل مارک بلیسٹروس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو قیدیوں سے ملاقات کی اجازت اس لیے نہیں دی گئی کیونکہ یہ کام عالمی ریڈ کراس کی تنظیم کا ہے۔ | اسی بارے میں گوانتانامو: قیدی بھوک ہڑتال پر07 October, 2005 | آس پاس فوج بدسلوکی سے باز رہے: سینیٹ06 October, 2005 | آس پاس گوانتانامو میں قیدیوں کی ہڑتال09 September, 2005 | آس پاس گوانتانامو بے، نئی تحقیقات کا حکم06 January, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||