BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 December, 2006, 02:24 GMT 07:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ختنوں سے انفیکشن کا خطرہ کم
ایچ آئی وی وائرس
جلد کے اوپر کے خلیے ایچ آئی وی انفیکشن کا جلد شکار ہوتے ہیں
دو افریقی ممالک میں کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں میں ختنوں کی وجہ ایڈز کے وائرس ایچ آئی وی کے پھیلنے کی شرح میں پچاس فیصد تک کمی آ سکتی ہے۔


تحقیق کے نتائج اتنے واضح تھے کے امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے فیصلے کیا کہ اس کے لیے کیے جانے والے ٹرائلز یا تجربوں کو روک دینا چاہیئے۔

یہ تحقیق جنوبی افریقہ میں کی جانے والی ایک اور تحقیق کی حمایت کرتی ہے کہ ختنوں سے ایڈز کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک بڑی دریافت ہے لیکن پھر بھی انفیکشن سے بچنے کے لیے کنڈوم کا بدل نہیں ہے۔

ختنے
ختنے صدیوں پہلے بھی کیے جاتے تھے

یہ ٹرائل یوگنڈا اور کینیا میں کیے گئے جہاں طبی سائنس دانوں نے اپنی تحقیق کے دوران معلوم کیا کہ ختنہ کرنے سے مردوں کو ایڈز کے وائرس ایچ آئی وی سے بچایا جا سکتا ہے۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے کہا ہے کہ اس تحقیق سے طبی شعبے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

ادارہ کے ایک ڈاریکٹر ڈاکٹر کیون دی کک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض افریقی ملکوں میں ختنہ پالیسی کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

’ کینیا میں جو تحقیق کی گئی اس سے ایچ آئی وی وائرس سے متاثر تقریباً تریپن فیصد کمی کی جاسکتی ہے جبکہ یوگنڈا میں اڑتالیس فیصد یعنی نصف مریضوں کو بچایا جاسکتا ہے۔ میرے خیال میں افریقی ممالک میں ایڈز کے مریضوں کے لیے اس سے اچھی خبر اور کیا ہوسکتی ہے‘۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کک نے کہا کہ ختنہ کرنے سے کروڑوں لوگوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

ایڈزایڈ ز کا عالمی سروے
بی بی سی سروے بھیانک تصویر پیش کرتا ہے۔
’یہ ناقابلِ یقین ہے‘
ایڈز سے صحتیاب ہونے والا حیران
برازیل کی دھمکی
برازیل نےایڈز کی سستی دوا بنانے کی دھمکی دی
ایڈز:علاج میں معاون
اینٹی بایوٹک سے شرحِ اموات نصف
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد