سعودیہ: 136 شدت پسند گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے مختلف چھاپوں میں ایک سو چھتیس ایسے شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے جو شاہی حکومت کو گرانے اور سعودی عرب میں غیر ملکیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 115 سعودی باشندے ہیں جبکہ باقی غیر ملکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے جانے والوں میں کئی کا تعلق القاعدہ سے ہے جبکہ کچھ القاعدہ کے نظریے کے حامی ہیں۔ گرفتار کیے جانے میں کئی ممکنہ خود کش بمبار بھی شامل ہیں۔ شدت کی گرفتاریاں پچھلے دو مہینوں کے دوران مختلف چھاپوں کے دوران عمل میں لائی گئیں۔ جنرل الترکی نے کہا کہ شدت پسند دہشتگردی کی کارروائیوں کی ابتدائی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے جانے والوں آٹھ مختلف حصوں میں تھے اور ان میں بعض لوگوں کو خود کش بم حملوں کی تیاری کے لیے ملک سے باہر جانا تھا۔ | اسی بارے میں سعودی عرب کے گرد حفاظتی باڑ 15 November, 2006 | آس پاس مکہ میں بن لادن کا زم زم ٹاور14 November, 2006 | آس پاس ابقیق آئل ریفائنری: ’خودکش حملہ‘24 February, 2006 | آس پاس ریاض میں شدت پسند ہلاک27 February, 2006 | آس پاس پانچ ’القاعدہ‘ شدت پسند گرفتار19 April, 2006 | آس پاس ریاض: سات مشتبہ دہشتگرد فرار08 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||