BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 February, 2006, 05:36 GMT 10:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریاض میں شدت پسند ہلاک
ابقیق
ابقیق پر جمعہ کو خود کش حملہ کیا گیا تھا
سعودی حکام کے مطابق دارالحکومت ریاض میں پولیس اور مشتبہ اسلامی شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 5 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک اور چھاپے کے دوران ایک شدت پسند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کے مطابق پیر کی صبح دو مقامات پر ایک ساتھ چھاپے مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے پیر کی صبح ریاض کے نواح میں ایک بنگلے کا محاصرہ کرنے کے بعد کارروائی کی جس میں گولیوں اور دستی بموں کا استعمال کیا گیا۔

حکام کے مطابق یہ جھڑپ دوگھنٹے جاری رہی جبکہ دوسرے چھاپے میں ریاض شہر کے ایک دیگر علاقے سے ایک شدت پسند کوگرفتار کیا گیا۔ شدت پسندوں کی جائے پناہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جس میں خود کار ہتھیار اور دستی بم بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار شدہ اور مرنے والے پانچوں شدت پسند ابقیق پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔ میجر جنرل منصور الترکی کا کہنا تھا کہ’ ہمارے خیال میں ان چھاپوں میں پکڑے جانے والے اور مرنے والے افراد کا تعلق ابقیق کے واقعہ سے تھا۔جھڑپ ختم ہو چکی ہے اور اب ہم گرفتارشدہ شخص سے تفتیش کریں گے‘۔

 ٹی وی چینل ’العربیہ‘ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا

عینی شاہدین کے مطابق جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور مارٹر گولے فائر کیے گئے۔ ایک صحافی عدوان الاحمر نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ’صبح کی نماز کے وقت ہم نے گولیوں کی آواز سنی۔ پھر آسمان روشن ہو گیا اور تھوڑی دیر بعد دھماکوں کی آواز سنائی دی‘۔

یہ جھڑپ ملک کے مشرق میں واقع ابقیق آئل ریفائنری پر ایک خود کش حملے کے صرف تین روز بعد ہوئی ہے۔ ایک اسلامی شدت پسند ویب سائٹ کے مطابق القاعدہ ابقیق ریفائنری پر ہونے والے حملے کی ذمہ دار تھی۔

اس حملے کے دوران آئل ریفائنری کے محافظین نے گولہ بارود سے لدی دو ایسی گاڑیوں پر فائرنگ کر دی تھی جب انہوں نے کارخانے کے گیٹ سے ٹکرانے کی کوشش کی تھی۔

اونٹوں کی دورڈاتحادیوں کو بھی انتباہ
انسانی سمگلنگ پر’اتحادیوں کو انتباہ‘
شاہ عبداللہ اور صدر بش امریکہ کاخیرمقدم
سیاسی قیدیوں کی رہائی کا سعودی اعلان
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد