سعودی پولیس کے تین اہلکار ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شدت پسندوں کا پیچھا کرتے ہوئے سعودی عرب کے حفاظتی عملے کے تین ارکان آج ہلاک ہوگئے۔ سعودی عرب کے جنوب میں واقع بریدہ شہر میں سات لوگوں کو شدت پسند ہونے کے شک میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ’’حفاظتی عملے کی گشت کرنے والی ایک کار پر شدت پسندوں نے گولی چلادی جس سے اس کار میں آگ لگ گئی۔” پچھلے کئی دنوں سے جنوبی سعودی عرب کے بریدہ شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدت پسندوں کی تلاش جاری ہے اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پندرہ مہینے سے جاری ان جھڑپوں میں اب تک شدت پسندوں نے 90 پولیس والوں سمیت عام لوگوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ انکا تعلق القاعدہ تنظیم سے جوڑا جاتا رہا ہے۔ پچھلے 15 مہینوں سے دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کرنے والے ملک سعودی عرب کے حکام کا شدت پسندوں نے ناک میں دم کر رکھا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||