مسلمان جہاز سے اتار دیئے گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فضائی کمپنی یو ایس ایئر ویز نے کہا کہ وہ پیر کے روز ہونے اس واقعے کی تحقیقات کرے گی جں میں چھ مسلمانوں کو ہتھ کڑی لگا کر جہاز سے اتار دیا گیا تھا۔ یھ چھ مسلمان شمالی امریکہ میں اماموں کے لیے کانفرنس میں شرکت کے بعد لوٹ رہے تھے۔ یہ لوگ فِینکس سے جہاز میں سوار ہوئے تھے جہاں پائلٹ نے ایک اور مسافر کی درخواست پر انہیں اتار دیا۔ مسافر نے اطلاعات کے مطابق ان چھ مسلمانوں کے رویے کے بارے میں شکایت کی تھی۔ مسافروں کو کئی گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے امریکہ مخالف بات کی تھی یا جہاز سے اترنے سے انکار کیا تھا۔ ان کے خیال میں ہوائی اڈے پر ان میں تین لوگوں نے نماز ادا کی تھی اور شاید اس وجہ سے ان پر شک کیا گیا۔ یو ایس ایئر ویز نے کہا کہ وہ کسی بنیاد پر تفریق کے حق میں نہیں اور انہیں اس خاص طور پر تشویش ہے کہ مسافروں نے ہتک محسوس کی۔ | اسی بارے میں برطانوی مسلمانوں کی امن کی دعا09 July, 2005 | آس پاس بش کے الفاظ پر مسلمان مشتعل13 August, 2006 | آس پاس لندن کے مسلمانوں پر نئی رپورٹ24 October, 2006 | آس پاس پہلا مسلمان امریکی سینیٹ کا رکن08 November, 2006 | آس پاس فرانس: مسلمان سلامتی کیلیے خطرہ11 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||