عراق پر ٹونی بلیئر کا اعتراف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے اعتراف کیا ہے کہ صدام حسین کی معذولی کے بعد عراق میں شروع ہونا والا تشدد ایک غذاب بن چکا ہے۔ ٹونی بلیئر نے یہ اعتراف الجزیرا ٹیلی ویژن کی انگلش سروس سے سر ڈیوڈ فراسٹ سے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق میں جاری خونریزی کی ذمہ داری ایسے مزاحمتی گروہوں پر عائد ہوتی ہے جن کے القاعدہ سے رابطے ہیں۔ انہوں نے عراق کے خلاف جنگ کو ایک ناکامی قرار نہیں دیا تاہم وہ عراق پر حملے اور صدام حسین کی معذولی کو غلط فیصلہ نہیں کہتے۔ ٹونی بلئیر نے کہا ’صورت حال ایسی ضرور ہے لیکن عراق میں اس مشکل کے بارے میں میرا لوگوں سے یہ کہنا ہے کہ اس کی وجہ منصوبہ بندی کی خامی نہیں بلکے عراق میں وہ دو رخی حکمتِ عملی ہے جس میں ایک طرف سنی مزاحمت کاروں کے ساتھ القاعدہ شریک ہے اور دوسری طرف شیعہ ملیشیا کے ساتھ ایران نواز عناصر ہیں۔ اس سوال کے جواب میں کہ عراق میں جاری جنگ کے تناظر میں عام زندگی نہایت مشکلات کا شکار ہے اور صورت حال شدید ناگفتہ بہ ہو چکی ہے وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے اس کا جواب اثبات میں دیا۔ تاہم اس کے فوری بعد اپنے اس فقرے میں یہ کہا کر اضافہ کیا کہ ایسی تمام صورت حال کی ذمہ داری القاعدہ سے متعلق ان مزاحمتی گروپوں پر ہے جو گزشتہ تین برسوں سے ہزاروں عراقیوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔ اس انٹرویو کے بعد وزیر اعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاونگ اسٹریٹ سے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے جس انداز اس سوال کا جواب دیا لوگ اس غلط معنی پہنا رہے ہیں۔ ڈاوئنگ اسٹریٹ کی اس وضاحت کے باوجود کچھ حلقے کسی شک و شبہہ کے بغیر اسے وزیر اعظم ٹونی بلیئر کا ایک اہم اعتراف قرار دے رہے ہیں جو بقول ان کے عراق کے بارے میں اپنی سوچ بدل رہے ہیں۔ | اسی بارے میں بلیئر عراقی پینل سے بات کریں گے12 November, 2006 | آس پاس ’اسرائیل فلسطین تنازع حل کریں‘15 November, 2006 | آس پاس ’وہی کہا جو فوج کیلئے ٹھیک ہے‘13 October, 2006 | آس پاس برطانیہ: خارجہ پالیسی اور شدت پسندی21 August, 2006 | آس پاس بلیئر: ایران اور شام بات کی جائے13 November, 2006 | آس پاس ’شام اورایران اپنا کردار ادا کریں‘13 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||