’اسرائیل فلسطین تنازع حل کریں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے صدر بش کی طرف سے قائم کردہ عراق سٹڈی گروپ سے بات چیت میں کہا ہے کہ عراق میں تشدد پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو تیز کر دیا جائے۔ وزیر اعظم ٹونی بلیئر منگل کو عراق سڈی گروپ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ لندن میں حکام کا کہنا ہے کہ ٹونی بلیئر نے پورے مشرق وسطیٰ کے بارے میں پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی بات کی ہے۔ ٹونی بلیئر نے کہا کہ عراق کے معاملے پرمعتدل اسلامی ملکوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پیش رفت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پیش رفت سے انتہا پسند عناصر صورت حال سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے اور ایران اور شام سے عراق کے معاملے پر حمایت حاصل کی جاسکے گی۔ | اسی بارے میں بلیئر عراقی پینل سے بات کریں گے12 November, 2006 | آس پاس ’فوج عراق پالیسی میں تجاویزدے گی‘11 November, 2006 | آس پاس ویٹو: عرب دنیا کی امریکہ پر تنقید 12 November, 2006 | آس پاس ’شام اورایران اپنا کردار ادا کریں‘13 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||