غزہ حملوں کاجواب: فلسطین کی امداد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرب وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں فلسطینی حکومت کی امداد کا کو روکنے کے اقدام کے خلاف ورزی کرنے کا فیصلے کیا ہے۔ یہ فیصلہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف سلامتی کونسل میں قطر کی طرف سے پیش کے جانے والی قرار داد امریکہ کے جانب سے ویٹو کیے جانے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد ہونے والے عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل امر موسٰی نے کہا ہے کہ ویٹو کا فیصلہ ناقابلِ فہم ہے۔ قاہرہ میں ہونے والے عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں پر عمل نہیں کیا جائے گا جو حماس کے منتخب ہونے کے بعد مغربی ملکوں نے فلسطینی حکومت پر لگائی تھیں اور فلسطین کو فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ امریکہ اور یورپی یونین حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عربوں نے عزم کر لیا ہے کہ وہ فلسطین کی امداد کا کوئی راستہ ڈھونڈ نکالیں گے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس فیصلے پر عمل کیسے کیا جائے گا کیونکہ فلسطین کو رقوم کی منتقلی کرنے والے بنکلوں کو یہ خوف لاحق ہو گا کہ امریکہ ان پر پابندی لگا دے گا۔ فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فنڈز کی منتقلی میں وقت لگے گا لیکن اس فیصلے سے فلسطین میں ’فتح‘ سمیت ایک متحدہ حکومت بنانے میں ضرور مدد ملے گی۔ | اسی بارے میں ویٹو: عرب دنیا کی امریکہ پر تنقید 12 November, 2006 | آس پاس امریکہ: اسرائیل کے خلاف قرارداد ویٹو12 November, 2006 | آس پاس بیت حانون جنازوں میں ہزاروں شرکاء09 November, 2006 | آس پاس بیت حانون پر حملہ، 18 ہلاک08 November, 2006 | آس پاس اسرائیلی حملہ میں طلبہ ہلاک06 November, 2006 | آس پاس غزہ: بیت حانون کا محاصرہ ختم03 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||