بغداد: ایک دن میں 56 لاشیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی دارالحکومت بغداد کی پولیس کو شہر کے مختلف حصوں سے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 56 لاشیں ملی ہیں، جن میں سے کچھ پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔ نامہ نگاروں کے مطابق زیادہ تر افراد غالباً بغداد میں جاری فرقہ وارانہ تشدد کا شکار ہوئے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہوسکتے ہیں جو جرائم پیشہ گروہوں کا نشانہ بنے ہوں۔ بغداد پولیس کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے اے پی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرنے والے تمام افراد مرد ہیں جن کی عمریں بیس سے پینتالیس سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق مرنے والے تمام افراد عام کپڑوں میں ملبوس تھے اور ان کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے پائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لاشوں کی ابھی شناخت ہونا باقی ہے۔ ادھر امریکی فوج کے مطابق بغداد کے جنوب میں واقع شہر محمودیہ میں ایک کارروائی کے دوران تیرہ ’باغی‘ ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔ یہ کارروائی پانچ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کی گئی۔ محمودیہ میں کی گئی کارروائی میں امریکہ کی ہوائی اور زمینی دونوں افواج نے حصہ لیا۔ | اسی بارے میں بغداد میں دھماکہ، انتیس ہلاک30 October, 2006 | آس پاس عراقی پولیس کے بارہ اہلکار ہلاک27 October, 2006 | آس پاس ’مسلح گروہوں کے خلاف کارووائی‘25 October, 2006 | آس پاس عراق: 13 رنگروٹوں سمیت 16ہلاک22 October, 2006 | آس پاس امریکی فوج کا سکیورٹی پلان ناکام19 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||