امریکی فوج کا سکیورٹی پلان ناکام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے کہا ہے کہ بغداد میں تشدد کے خاتمے کے لئے سکیورٹی کا جو منصوبہ تیار کیا گیا تھا وہ توقع کے برعکس ناکام ہوگیا ہے اور اب اس پر نظرِ ثانی کی جا رہی ہے۔ فوجی ترجمان میجر جنرل ولیئم کالڈویل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گزشتہ ماہ کے خاتمے کے بعد سے بغداد میں تشدد کے واقعات میں ’بائیس فیصد حوصلہ شکن‘ اضافہ ہوا ہے۔ ان کا بیان ایسے وقت آیا ہے جب جمعرات کو عراق میں تشدد کے واقعات میں بم دھماکوں سے اکتالیس افراد ہلاک ہوگئے۔ صدر جارج بش نے کہا ہے کہ تشدد میں اضافے کے باعث امریکی فوج اور عوام کے حالات کا موازنہ ویت نام کی صورتِ حال سے کیا جا سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ عراقی اور امریکی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کا مطلب یہ ہے کہ عراق میں امریکی امن کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔
بغداد میں سکیورٹی کا آپریشن جون میں شروع ہوا تھا جس میں عراق اور امریکی فوج نے ملک کر تشدد کو روکنا تھا۔ اس مقصد کے لئے بغداد میں ہزاروں کی تعداد میں اضافی فوجی تعینات کیئے گئے تھے۔ اس کارروائی کا مقصد پہلے بغداد اور بعد میں پورے ملک میں عراقی حکومت کی اتھارٹی کو قائم کرنا تھا تاکہ آہستہ آہستہ امریکی فوج کا انخلاء ممکن ہو سکے۔ تاہم جنرل کالڈویل کا کہنا تھا کہ عراقی اور امریکی فوج پر حملوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ’اس آپریشن سے ہماری توقعات پوری نہیں ہو سکیں ہیں۔ انہوں نے کہ اب تک 73 امریکی فوج صرف اکتوبر میں ہلاک ہوئے ہیں اور لگتا ہے کہ دو برس میں امریکی فوج کے لئے اکتوبر کا مہینہ بدترین ثابت ہو رہا ہے۔ عراق میں جہاں جہاں سے امریکی فوج کو ہٹایا گیا ہے وہاں بھی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ مثلاً موصل میں صرف جمعرات کو چھ خود کش بم حملے ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں عراق، ویتنام موازنہ ہو سکتا ہے: بش19 October, 2006 | آس پاس امریکی فوج کیلیئے بدترین مہینہ18 October, 2006 | آس پاس عراق: تھانے پر حملہ، 12 ہلاک19 October, 2006 | آس پاس نئی القاعدہ کا نشانہ برطانیہ: حکام 19 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||