عراق: تھانے پر حملہ، 12 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شہر موصل سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک پیٹرول کے ٹینکر پر سوار خودکش حملہ آور نے ایک پولیس سٹیشن کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور یہ ٹینکر تیزی سے تھانے کی طرف چلا کر لے جا رہا تھا جب پولیس والوں نے اس پر فائرنگ کردی اور تیل کا ٹینکر دھماکے سے اڑ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے کے ہلاک شدگان میں زیادہ تر عام شہری شامل تھے جو ایک قریبی پیٹرول سٹیشن پر اپنی گاڑیوں میں پیٹرول بھرنے کے لئے انتظار کر رہے تھے۔ دھماکے کے بعد موصول میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ | اسی بارے میں عراق:مزید تشدد،15 عراقی 5 امریکی ہلاک15 October, 2006 | آس پاس عراق: اکتوبر میں 37 امریکی ہلاک10 October, 2006 | آس پاس 655000 عراقی ہلاک ہوئے: سروے11 October, 2006 | آس پاس عراق: دھماکوں میں 25 ہلاک17 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||