ایران پر پابندیوں کا مطالبہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر خارجہ کونڈولیسا رائیس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اصرار کیا ہے کہ فوراً ایران کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اس پر پابندیاں لگائی جائیں۔ واشنگٹن میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اگر اپنا اعتبار قائم رکھنا چاہتی ہے تو اسے ابھی وہ قرارداد منظور کرنی چاہئے جس میں ایران کو اس کی حکم عدولی کا ذمہ دار قرار دیا جائے۔ کونڈولیسا رائیس کے اس بیان سے چند ہی گھنٹے پہلے تہران سے اعلان ہوا تھا کہ ایران نے جوہری افزودگی میں اضافے کے لیے سینٹری فیوج مشینوں کا ایک اور سیٹ نصب کرلیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ چند ہی دنوں میں اس میں یورینیم گیس بھرنا شروع کر دیں گے۔ ایران نے فروری میں پہلی مرتبہ کم مقدار میں یورینیم کی افزودگی کی تھی۔ اس وقت سائنسدان اس کام کے لیئے 168 سینٹریفیوجز والی ایک مشین استعمال کر رہے تھے۔ سینٹری فیوجز والی مشین سے یورینیم کی افزودگی کی جاتی ہے۔ اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ دو ہفتے قبل ایران نے جوہری افزودگی میں اضافے کے لیے سینٹری فیوج مشینوں کا ایک دوسرا سیٹ نصب کرلیا ہے۔ ایران نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ سال کے آخر تک اپنے نانتز کے جوہری پلانٹ پر تین ہزار سینٹری فیوجز نصب کرنا چاہتا ہے۔ | اسی بارے میں ’امریکی مشقیں اشتعال انگیز‘24 October, 2006 | آس پاس جوہری پروگرام: ایرانی پیش رفت 23 October, 2006 | آس پاس شمالی کوریا، مزید دھمکی11 October, 2006 | آس پاس جوہری ٹیکنالوجی کے حق کا دعویٰ11 October, 2006 | آس پاس ایران کے خلاف پابندیوں پر غور07 October, 2006 | آس پاس ایران جوہری تنازعہ: فرانس تعاون کرے03 October, 2006 | آس پاس ایٹم بم ایران کا پرانا خواب ہے29 September, 2006 | آس پاس ایران بد دیانت ہے: امریکی رپورٹ14 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||